تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 86. At-Taariq · Ayah 17
Tafseerفَمَهِّلِ الْكٰفِرِیْنَ اَمْهِلْهُمْ رُوَیْدًا۠ع﴿17﴾
- فَمَهِّلِپس ڈھیل دو
- الْكٰفِرِيْنَکافروں کو
- اَمْهِلْهُمْ رُوَيْدًاڈھیل دو تھوڑی
Translation · Dure-Mansoor
تو آپ ان کافروں کو مہلت دیجیے ان کو تھوڑے دنوں رہنے دیجیے
Tafseer · Dure-Mansoor
11۔ ابن جریر وابن المنذر نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت انہ لقول فصل بیشک قرآن قطعی بات ہے۔ بلاشبہ یہ قول حق ہے آیت وما ہو بالہزل اور وہ ہنسی کی بات نہیں ہے۔ یعنی یہ جھوٹی بات نہیں ہے آیت امہلہم رویدا تھوڑے دنوں کی مہلت یعنی آپ ان کو تھوڑی سی مہلت دے دیجیے۔
12۔ ابن المنذر نے سدی (رح) سے روایت کیا کہ آیت فمہل الکفرین امہلہم رویدا پس کافروں کو تھوڑے دنوں کی مہلت دیدوں یعنی ان کو مہلت دے دو یہاں تک کہ میں ان سے لڑنے کا حکم کروں۔
13۔ ابن ابی شیبہ والدارمی والترمذی ومحمد بن نصر وابن الانبار نے المصاحف میں الحارث الاعور (رح) سے روایت کیا کہ میں مسجد میں داخل ہوا تو لوگ احادیث کے بارے میں عیب اور نقائص بیان کرنے لگے تو میں علی ؓ کے پاس آیا اور ان کو اس کی خبردی۔ انہوں نے فرمایا کیا انہوں نے ایسا کیا ہے ؟ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا عنقریب فتنہ برپا ہوگا میں نے عرض کیا یارسول اللہ اس سے نکلنے کا راستہ کیا ہے آپ نے فرمایا اللہ کی کتاب ہے اس میں تم سے پہلے لوگوں کی خبریں ہیں اور تمہارے بعد آنے والوں کی بھی اور تمہارے لیے بھی حکم ہے۔ یہ قول فیصل ہے مذاق اور ہنسی کی بات نہیں ہے جب کسی جابر نے اس کو چھوڑا تو اللہ تعالیٰ اس کو توڑے دے گا۔ اور جو شخص اس کے سوا کسی اور سے ہدایت طلب کرے گا اللہ تعالیٰ اس کو گمراہ کردے گا۔ اور وہ اللہ کی مضبوط رسی ہے اور یہی ذکر حکیم ہے اور وہ سیدھا راسہ ہے اور یہ وہ کتاب ہے کہ اس کے ذریعہ خواہشات حق سے نہیں ہٹا سکتیں اس سے علماء سیر نہیں ہوں گے اور نہ اس سے زبانیں متلبس ہوں گی۔ اور نہ بار بار پڑھنے سے اکتاہٹ کا سبب ہوگا۔ اور اس کے عجائبات ختم نہیں ہوں گے۔ اور یہ وہ کتاب ہے کہ جسے جونہی جنات نے سنا تو وہ رک گئے یہاں تک کہ انہوں نے کہا آیت ان اسمعنا قراٰنا عجبا یہدی الی الرشد ( سورة جن) کہ ہم نے عجیب قرآن سنا ہے جو نیکی کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔ جس نے اس کے ذریعہ کہا سچ کہا اور جس نے اس کے ذریعہ فیصلہ کیا اس نے انصاف کیا۔ اور جس نے اس کے ساتھ عمل کیا اس نے اجر پایا۔ اور جس نے اس کی طرف بلایا اس نے سیدھے راستے کی طرف راستہ دکھایا۔
14۔ محمد بن نصر والطبرانی نے معاذ بن جبل ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک دن فتنوں کا ذکر فرمایا اور ان کو بڑا عظیم اور شدید قرار دیا۔ علی بن ابی طالب ؓ نے عرض کیا۔ یارسول اللہ ! اس سے نکلنے کا راستہ کیا ہے ؟ فرمایا اللہ کی کتاب کہ اس میں نکلنے کا راستہ ہے۔ اس میں تم سے پہلے لوگوں کا ذکر ہے اور تم سے بعد والے لوگوں کی خبر بھی ہے اور اس میں تمہارے بارے میں فیصلے بھی ہیں۔ بس جس جابر نے اس کو چھوڑا ہدایت کو طلب کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کی کمر توڑدے گا اور جو شخص اس کے سوا کسی اور سے ہدایت کا خواہش مند ہوگا تو اللہ تعالیٰ اس کو گمراہ کردے گا۔ اور یہ اللہ تعالیٰ کی مضبوط رسی ہے اور یہ ذکر حکیم ہے اور یہی سیدھا راستہ ہے اور یہ وہی کلام ہے کہ جب اس کو جنات نے سنا تو رکے رہے یہاں تک کہ انہوں نے کہا آیت انا سمعنا قراٰنا عجبا یہدی الی الرشد سورة الجن اور یہ وہی قرآن ہے کہ اس کے ساتھ زبانیں نہیں تھکتیں اور نہ ہی بار بار کثرت کے ساتھ پڑھنے سے اکتا ہٹ ہوتی۔