تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 89. Al-Fajr · Ayah 21
Tafseerكَلَّاۤ اِذَا دُكَّتِ الْاَرْضُ دَكًّا دَكًّاۙ﴿21﴾
- كَلَّآ اِذَاہرگز نہیں۔ جب
- دُكَّتِپست کردی جائیگی
- الْاَرْضُزمین
- دَكًّا دَكًّاکوٹ کوٹ کر
Translation · Dure-Mansoor
ہر گز ایسا نہیں جب زمین کو پوری طرح چورا چورا کردیا جائے گا
Tafseer · Dure-Mansoor
26۔ عبد بن حمید نے عاصم (رح) سے روایت کیا کہ انہوں نے اس طرح پڑھا آیت کلا بل لا تکرمون الیتیم یعنی تکرمون کو تاء مرفوع کے ساتھ پڑھا ہے آیت ولا تحضون کو مد کے ساتھ اور تاء منصوبہ کے ساتھ پڑھا ہے اور بغیر ہمزہ کے الف کے ساتھ آیت وتاکلون التراث تاء کے ساتھ اکلا لما میں لما کو تشدید کے ساتھ پڑھا۔
27۔ ابن مردویہ نے ابوہریرہ رضی عنہ سے روایت کیا کہ انہوں نے نبی ﷺ کو اس طرح پڑھتے ہوئے سنا آیت کلا بل لا تکرمون الیتیم ولا تحضون علی طعام المسکین وتاکلون التراث اکلا لما وتحبون المال حبا جما۔ ہرگز نہیں بلکہ تم یتیم کی عزت نہیں کرتے اور نہ مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب دیتے ہو اور میت کا ترکہ سب سمیٹ کر کھا جاتے ہو اور مال سے بہت زیادہ محبت رکھتے ہو یعنی چاروں جگہ پر یاء ہے۔
28۔ ابن مردویہ نے ابن عمرر ضی اللہ عنہما سے روایت کیا کہ نبی اکرم ﷺ آیت کلا بل لا یکرمون الیتیم ولا یحضوان علی طعام المسکین سے لے کر آیت ویحبون المال تک سب کو یاء کے ساتھ پڑھتے تھے۔
29۔ ابن جریر وابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے رویت کیا کہ آیت کلا اذا دکت الارض دکا دکا جب زمین کوٹ کوٹ کر ریزہ ریزہ کردی جائے گی۔ یعنی زمین کا حرکت کرنا۔