تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 89. Al-Fajr · Ayah 25
Tafseerفَیَوْمَئِذٍ لَّا یُعَذِّبُ عَذَابَهٗۤ اَحَدٌۙ﴿25﴾
- فَيَوْمَئِذٍپس اس دن
- لَّا يُعَذِّبُعذاب نہ دے گا
- عَذَابَهٗٓاس کا عذاب
- اَحَدٌکوئی
Translation · Dure-Mansoor
سو اس دن اللہ کے عذاب کے برابر کوئی عذاب دینے والا نہ ہوگا
Tafseer · Dure-Mansoor
42۔ ابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت فیومئذ لا یعذب عذابہ احد ولا یوثق وثاقہ احد
پس اس دن اسکا سا عذاب کوئی بھی نہ دے اور نہ اس جکڑنے کے برابر کوئی جکڑنے والا ہوگا یعنی اللہ تعالیٰ کے عذاب کے برابر کوئی بھی عذاب نہ دے گا اور اللہ کے جکڑنے کے بربر کوئی بھی نہ جکڑے گا۔
43۔ ابو نعیم فی الحلیۃ نے خارجہ بن زید بن ثابت ؓ کے طریق سے روایت کیا اور وہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے یوں پڑھا آیت فیومئذ لا یعذب عذابہ احد ولا یوثق وثاقہ احد۔
44۔ سعید بن منصور وعبد بن حمید وابن مردویہ وابن جریر والبغوی والحاکم وصححہ وابو نعیم عن ابی قلابہ عمن اقرأ ہ النبی ﷺ اور دوسری روایت میں مالک بن حویرث ؓ سے روایت کیا کہ نبی اکرم ﷺ نے ان کو اس طرح پڑھایا اور ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ آپ ﷺ نے ان کو اس طرح پڑھا یا آیت فیومئذ لا یعذب عذابہ احد ولا یوثق وثاقہ احد۔ یعنی ذال اور ثاء کو منصوب پڑھا گیا۔