تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 89. Al-Fajr · Ayah 24
Tafseerیَقُوْلُ یٰلَیْتَنِیْ قَدَّمْتُ لِحَیَاتِیْۚ﴿24﴾
- يَقُوْلُکہے گا
- يٰلَيْتَنِيْاے کاش
- قَدَّمْتُمیں نے پہلے بھیجا ہوتا
- لِحَيَاتِيْاپنی زندگی کیلئے
Translation · Dure-Mansoor
کہے گا کہ کاش میں اپنی زندگی کے لیے آگے بھیج دیتا
Tafseer · Dure-Mansoor
38۔ ابن ابی حاتم نے ضحاک (رح) سے روایت کیا کہ آیت یتذکر الانسان۔ انسان سمجھے گا یعنی توبہ کا ارادہ کرے گا۔ اور فرمایا آیت یلیتنی قدمت لحیاتی اے کاش میں اپنی زندگی کے لیے کچھ آگے بھیجتا یعنی میں دنیا میں عمل کرلیتا اپنی آخرت کی زندگی کے لیے۔
39۔ ابن ابی شیبہ نے حسن (رح) سے روایت کیا کہ آیت یومئذ یتذکر الانسان وانی لہ الذکری یقول یلیتنی قدت لحیاتی سے مراد ہے یعنی وہ جان لے گا اور کہے گا اللہ کی قسم وہ سچا ہے وہاں ایک لمبی زندگی ہے جس میں موت نہیں ہے اور وہ اس زندگی سے اچھی اور بہتر ہے جو زندگی وہ اب گزار رہا ہے۔
40۔ ابن جریر وابن المنذر نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت یقول یلیتنی قدمت لحیاتی میں لحیاتی سے مراد ہے آخرت۔
41۔ احمد والبخاری فی التاریخ والطبرانی نے محمد بن ابی عمیرہ ؓ سے روایت کیا کہ وہ نبی ﷺ کے اصحاب میں سے تھے اگر کوئی بندہ پیدا ہونے کے دن سے لے کر بوڑھا ہو کر اپنے مرنے کے دن تک اپنا چہرہ اللہ تعالیٰ کی عبادت اور فرمانبرداری میں رگڑتا رہے تو قیامت کے دن وہ یہی پسند کرے گا کہ اسے دنیا کی طرف لوٹا دیا جائے گا تاکہ وہ اجر وثواب میں زیادتی کرسکے۔