تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 89. Al-Fajr · Ayah 4
Tafseerوَ الَّیْلِ اِذَا یَسْرِۚ﴿4﴾
- وَالَّيْلِاور رات کی
- اِذَا يَسْرِجب چلے
Translation · Dure-Mansoor
اور رات کی جب وہ چلنے لگے
Tafseer · Dure-Mansoor
75۔ ابن جریر نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت واللیل اذا یسر اور رات کی قسم جب وہ گزر جائے یعنی جب وہ گذر جائے۔
76۔ ابن جریر وابن ابی حاتم نے عبداللہ بن زبیر ؓ سے روایت کیا کہ آیت واللیل اذا یسر یعنی قسم ہے رات کی جب وہ گذرنے لگے۔
77۔ الفریابی وعبد بن حمید وابن جریر وابن ابی حاتم نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت واللیل اذا یسر یعنی جب وہ جانے لگے۔
78۔ الفریابی عوبد بن حمید وابن جریر وابن ابی حاتم نے عکرمہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت واللیل اذا یسر سے مراد ہے مزدلفہ کی رات۔
79۔ ابن ابی حاتم نے محمد بن کعب قرظی (رح) سے روایت کیا کہ ان سے پوچھا گیا آیت واللیل اذا یسر سے مراد کون سی رات ہے تو فرمایا کہ یہ عرفرات سے واپسی کی رات ہے اور تم ہرگز نہ گذارو مگر مزدلفہ میں۔
80۔ ابن المنذر نے ابن مسعود ؓ سے روایت کیا کہ انہوں نے والفجر سے لے کر آیت اذا یسر تک پڑھا اور فرمایا یہ قسم ہے اس بات پر کہ تیرا رب تاک میں ہے۔