تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 89. Al-Fajr · Ayah 5
Tafseerهَلْ فِیْ ذٰلِكَ قَسَمٌ لِّذِیْ حِجْرٍؕ﴿5﴾
- هَلْکیا کیا
- فِيْمیں
- ذٰلِكَاس
- قَسَمٌقسم
- لِّذِيْ حِجْرٍہر عقل مند کے نزدیک
Translation · Dure-Mansoor
کیا اس میں قسم ہے، عقل والے کے لیے
Tafseer · Dure-Mansoor
81۔ الفریابی وابن ابی شیبہ وعبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم والبیہقی نے شعب الایمان میں کئی طرق سے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت قسم لذی حجر۔ قسم ہے عقلمندوں کے لیے۔ سے مراد ہے صاحب عقل دانا اور ذی فہم یعنی قسم ہے صاحب عقل کے لیے۔
82۔ سعید بن منصور وابن ابی شیبہ وعبد بن حمید نے عکرمہ اور ضحاک رحمہما اللہ سے اسی طرح روایت کیا۔
83۔ عبد بن حمید وابن ابی حاتم نے حسن (رح) سے روایت کیا کہ آیت لذی حجر یعنی حلم ولاے۔
84۔ عبد بن حمید وابن ابی حاتم نے ابو مالک (رح) سے روایت کیا کہ آیت لذی حجر سے مراد جہنم کی آگ سے چھپانا اور ڈھانکنا ہے۔
85۔ ابن الانباری نے الوقف والابتداء میں سدی (رح) سے روایت کیا کہ آیت لذی حجر یعنی عقل والے کے لیے حارث بن ثعلبہ نے کہا
وکیف رجائی ان اتوب وانما یرجہ من الفتیان من کان ذی حجر