تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 89. Al-Fajr · Ayah 7
Tafseerاِرَمَ ذَاتِ الْعِمَادِ۪ۙ﴿7﴾
- اِرَمَارم
- ذَاتِ الْعِمَادِستونوں والے
Translation · Dure-Mansoor
جو قوم ارم تھی یہ لوگ ستون والے تھے
Tafseer · Dure-Mansoor
91۔ ابن ابی حاتم وابن مردویہ نے مقدام بن معدیکرب ؓ سے روایت کیا کہ نبی اکرم ﷺ نے ارم ذات العماد کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ ان میں سے ایک آدمی تھا وہ ایک چٹان کے پاس آتا تو اسے اپنے کندھوں پر اٹھا لیتا اور اس کو جس قبیلہ پر چاہتا پھینک دیتا اور ان کو ہلاک کردیتا۔
92۔ عبد بن حمید وابن ابی حاتم نے عکرمہ (رح) سے روایت کیا کہ ارم ہی دمشق ہے۔
93۔ ابن جریر وعبد بن حمید وابن عساکر نے سعید المقبری (رح) سے اسی طرح روایت کیا۔
94۔ ابن عساکر نے سعید بن المسیب (رح) سے اسی طرح روایت کیا۔
95۔ عبد بن حمید نے خالد الرابعی (رح) سے اسی طرح روایت کیا۔
96۔ ابن جریر وابن المنذر نے محمد بن کعب قرظی (رح) سے روایت کیا کہ ارم سے مراد یہی اسکندریہ ہے۔
97۔ ابن ابی حاتم نے ضحاک (رح) سے روایت کیا ارم کا معنی ہے ہلاک ہونے والے کیا تم نہیں جانتے کہ یوں کہا جاتا ہے۔ ارم یعنی بنو فلاں ہلاک ہوگئے۔ ابن حجر نے فرمایا یہ تفسیر قراءت شاذہ کے مطابق ہے یعنی ارم فتحتین اور راء کی تشدید کے ساتھ اس پر کہ وہ ماضی کا فعل ہے ” وذات “ تاء کی فتح کے ساتھ اس کا مفعول ہے یعنی اللہ تعالیٰ نے ستونوں والوں کو ہلاک کردیا۔
98۔ ابن ابی حاتم نے شہر بن حوشب (رح) سے روایت کیا کہ ارم سے مراد ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو بوسیدہ کردیا اور ان کو بوسیدہ ہڈیوں کی طرح بنادیا۔
99۔ ابن جریر وابن ابی حاتم نے ضحاک (رح) سے روایت کیا کہ ذات العماد سے مراد ہے شدت یعنی مضبوطی اور طاقت والے۔