تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 89. Al-Fajr · Ayah 6
Tafseerاَلَمْ تَرَ كَیْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ۪ۙ﴿6﴾
- اَلَمْکیا نہیں
- تَرَتم نے دیکھا
- كَيْفَکیسا
- فَعَلَمعاملہ کیا
- رَبُّكَتمہارا رب
- بِعَادٍعاد کے ساتھ
Translation · Dure-Mansoor
اے مخاطب کیا تو نے نہیں دیکھا تیرے رب نے کیا کیا قوم عاد کے ساتھ
Tafseer · Dure-Mansoor
86 ابن جریر نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت الم تر کیف فعل ربک بعا۔ ارم۔ کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ آپ کے رب نے عاد کے ساتھ کیا سلوک کیا۔ یعنی ارم سے مراد ہلاک ہوے والے کیا آپ نہیں جانتے کہ آپ کہتے ہیں ارم بنو فلاں کہ بنوفلاں ہلاک ہوگئے آتی ذات العماد ستونوں والے یعنی وہ ستونوں کی طرح لمبے تھے۔
87۔ فریابی وعبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر نے مجاہد (رح) سے روایت کیا آیت بعاد ارم سے مراد قدیم عاد ہیں۔ آیت ذات العماد کے بارے میں فرمایا اہل عمود قائم نہیں رہیں گے۔ یعنی باق نہیں رہیں گے۔
88۔ فریابی وعبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ ارم کا معنی امت ہے۔ ذات العماد یعنی ستونوں والے کہ ان کے جسم آسمان میں تھے۔
89 ابن المنذر نے سدی (رح) سے روایت کیا کہ بعاد ارم یعنی عاد بن ارم ان کی نسبت ان کے جد اعلیٰ کی طرف ہے۔
90۔ عبد الرزاق وعبد بن حمید وابن جریر وبن المنذر وابن ابی حاتم نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ ہم بیان کرتے تھے کہ ارم عاد میں سے ایک قبیلہ ہے ان کو ستونوں والے کہا جاتا تھا اور وہ ستونوں والے تھے۔ آیت التی لم یخلق مثلہا فی البلاد کہ ان کی مثل شہروں میں پیدا نہیں کیے گئے ہم کو بیان کیا گیا کہ ان کی بلندی بارہ ذراع تھی۔