تفسیر درِ منثور

Dure-Mansoor · 90. Al-Balad · Ayah 10

Tafseer
  1. وَ هَدَیْنٰهُ النَّجْدَیْنِۚ﴿10﴾

    1. وَاور
    2. هَدَيْنٰهُہم نے اسے دکھائے
    3. النَّجْدَيْنِدو راستے
Translation · Dure-Mansoor
اور ہم نے اس کو دونوں راستے بتا دئیے
Tafseer · Dure-Mansoor
45۔ عبدالرزاق والفریابی وعبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم والطبرانی والحاکم وصححہ نے ابن مسعود ؓ سے روایت کیا کہ آیت وہدینہ النجدین۔ اور ہم نے اسے دونوں دکھائے۔ یعنی خیر اور شر کا راستہ۔ 46۔ فریابی وعبد بن حمید وابن المنذر نے مجاہد (رح) سے رایت کیا کہ آیت وہدینہ النجدین کہ ہم نے اس کو خیر اور شر کے راستے کی پہچان کرادی۔ 47۔ ابن جریر وابن المنذر نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت وہدینہ النجدین یعنی ہدایت اور گمراہی کا راستہ۔ 48۔ سعید بن منصور نے محمد بن کعب ؓ سے اسی طرح روایت کیا۔ 49۔ فریابی وعبد بن حمید نے حضرت علی ؓ سے روایت ہے کہ ان سے کہا گیا کہ لوگ کہتے ہیں کہ نجدین سے مراد ہیں دو پستان ہیں تو فرمایا اس سے مراد ہے خیر اور شر ہے۔ 50۔ عبد بن حمید نے عکرمہ اور ضحاک رحمہا اللہ سے اسی طرح روایت کیا۔ 51۔ ابن ابی حاتم نے منان بن سعید کے طریق سے انس ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نیف رمایا وہ دو راستے ہی پس شرک کے راستے کو تمہاری طرف زیادہ محبوب نہیں بنایا گیا خیر کے راستے سے۔ 52۔ عبدالرزاق وعبد بن حمید وابن جریر وابن مردویہ کئی طرق سے حسن (رح) سے آیت وہدینہ النجدین کے بارے میں روایت کیا کہ ہم کو ذکر کیا گیا کہ نبی ﷺ فرمایا کرتے تھے۔ اے لوگو ! بلاشبہ وہ دو راستے ہیں ایک راستہ خیر کا ہے اور ایک راستہ شر کا ہے۔ پس شر کا راستہ تمہارے نزدیک خیر کے راستے سے زیادہ پسندیدہ نہیں بنایا گیا۔ 53۔ الطبرانی نے ابو امامہ ؓ سے روایت کیا کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا اے لوگو ! بیشک وہ دوراستے ہیں : ایک راستہ شر کا ہے اور ایک راستہ خیر کا ہے۔ پس شر کا راستہ پسندیدہ نہیں بنایا گیا خیر کے راستے سے۔ 54۔ ابن جریر نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ ہم کو بتایا گیا کہ نبی ﷺ نے فرمایا اور پھر اسی طرح ذکر کیا۔ 55۔ ابن مردویہ نے ابوہریرہ ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا بیشک یہ دو راستے ہیں ایک راستہ خیر کا ہے اور ایک راستہ شر کا ہے۔ پس تم میں سے کسی کے نزدیک شر کا راستہ زیادہ پسندیدہ نہیں ہونا چاہیے خیر کے راستے سے۔ 56۔ عبدالرزاق وعبد بن حمید وابن ابی حاتم نے کئی طرق سے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت وہدینہ النجدین سے مراد ہے دو پستان۔