تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 90. Al-Balad · Ayah 14
Tafseerاَوْ اِطْعٰمٌ فِیْ یَوْمٍ ذِیْ مَسْغَبَةٍۙ﴿14﴾
- اَوْ اِطْعٰمٌیا کھانا کھلانا
- فِيْ يَوْمٍدن میں
- ذِيْ مَسْغَبَةٍبھوک والے
Translation · Dure-Mansoor
یا کھلادینا ہے بھوک والے دن میں
Tafseer · Dure-Mansoor
20۔ فریابی وابن جریر وابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ یوم ذی مسغبۃ سے مراد ہے بھوک کا دن یعنی قحط سالی کی کیفیت۔
21۔ فریابی وعبد بن حمید وابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت یوم ذی مسغبہ سے مراد ہے بھوک کا دن (یعنی قحط سالی کی کیفیت)
21۔ فریابی وعبد بن حمید وابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت یوم ذی مسغبۃ سے مراد ہے بھوک کا دن۔
22۔ فریابی وعبد بن حمید وابن جریر نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت یوم ذی مسغبہ سے مراد ہے بھوک۔
23۔ عبد بن حمید وابن ابی حاتم نے ابراہیم (رح) سے روایت کیا کہ آیت یوم ذی مسغبہ سے مرادوہ دن ہے جس میں کھانا کم ہو۔
24۔ عبد بن حمید نے حسن اور ابورجا العطاردی رحمہما اللہ سے روایت کیا کہ دونوں نے اس طرح پڑھا آیت او اطعم فی یوم ذی مسغبہ۔
25۔ الحاکم وصححہ والبیہقی نے جابر ؓ سے مرفوعا روایت کیا کہ موجبات مغفرت میں سے کسی بھوکے مسلمان کو کھانا کھلانا بھی ہے۔