تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 90. Al-Balad · Ayah 17
Tafseerثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَ تَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِؕ﴿17﴾
- ثُمَّ كَانَپھر ہو
- مِنَسے
- الَّذِيْنَجو
- اٰمَنُوْاایمان لائے
- وَتَوَاصَوْااور باہم نصیحت کی
- بِالصَّبْرِصبر کی
- وَتَوَاصَوْااور باہم نصیحت کی
- بِالْمَرْحَمَةِرحم کھانے کی
Translation · Dure-Mansoor
پھر ان لوگوں میں سے ہوا جو ایمان لائے اور آپس میں ایک دوسرے کو صبر کی وصیت کی اور ایک دوسرے کو رحم کرنے کی وصیت کی
Tafseer · Dure-Mansoor
35۔ ابن ابی حاتم نے ہشام بن حسان (رح) سے روایت کیا کہ آیت وتواصو بالصبر اور انہوں نے ایک دوسرے کو صبر کی وصیت کی، یعنی وہ اس کام پر ایک دوسرے کو صبر کی تلقین کرتے ہیں جو اللہ تعالیٰ نے فرض کیا ہے۔
36۔ ابن جریر وابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت وتواصو بالمرحمۃ۔ اور انہوں نے ایک دوسرے کو رحم کرنے کی وصیت کی، سے مراد ہے کہ وہ ایک دوسرے کو رحمت کی نصیحت کرتے ہیں اس طرح وہ سارے لوگوں کے لیے زحمت بن جاتے ہیں۔
37۔ عبد بن حمید وابن المنذر وابن ابی حاتم نے عکرمہ کے طریق سے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت مؤصدۃ سے مراد ہے دروازوں کا بند کردینا یعنی ان کو آگ میں ڈال کر دروازے بند کردئیے جائیں گے۔
38۔ فریابی وعبد بن حمید وابن المنذر وابن ابی حاتم نے ابوہریرہ ؓ سے روایت کیا کہ آیت موصدہ سے مراد ہے مطبقہ۔ یعنی اس پر آگ چھائی ہوئی ہوگی۔
39۔ سعید منصور وعبد بن حمید وابن جریر نے کئی طرق سے ابن عباس ؓ سے اسی طرح روایت کیا کہ
40۔ عبد بن حمید نے مجاہد، عکرمہ، عطیہ ضحاک، سعید بن جبیر حسن اور قتادہ رحمہم اللہ سے اسی طرح روایت کیا۔
41۔ الطستی نے اپنے مسائل میں ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ نافع بن ازرق (رح) نے ان سے اللہ تعالیٰ کے اس قول مؤصدۃ کے بارے میں پوچھا تو فرمایا اس سے مراد ہے چھایا ہوا ہونا پھر پوچھا کیا عرب کے لوگ اس معنی سے واقف ہیں ؟ فرمایا ہاں کی اتونے شاعر کا قول نہیں سنا۔
نحن الی اجبال مکۃ ناقتنی ومن دوننا ابواب صنعا مؤصدۃ
ترجمہ : میری اونٹنی مکہ کے پہاڑ کی مشتاق رہتی ہے اور ہمارے آگے صنعا کے بند دروازے ہیں۔
42۔ ابن ابی حاتم نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ موصدۃ قریش کی لغت کے مطابق ہے کہا جاتا ہے اوصد الباب یعنی اس نے دروازہ بند کردیا۔