تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 90. Al-Balad · Ayah 16
Tafseerاَوْ مِسْكِیْنًا ذَا مَتْرَبَةٍؕ﴿16﴾
- اَوْ مِسْكِيْنًایا مسکین
- ذَا مَتْرَبَةٍخاک نشین
Translation · Dure-Mansoor
یا کسی مسکین کو جو مٹی والا ہو
Tafseer · Dure-Mansoor
27۔ فریابی و سعید بن منصور وعبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم والحاکم نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت او مسکینا ذا متربۃ یا کسی خاک نشین مسکین کو ایسا حقیر اور چھوڑا ہو انسان جس کا کوئی گھر نہ ہو اور حاکم کے الفاظ میں ہے کہ ایسا خاک نشین جسے مٹی سے کوئی چیز نہ بچا سکتی ہو اور ایک روایت کے الفاظ ہیں کہ جو شدت فقر کے سبب مٹی سے چپک جائے۔
28۔ فریابی وعبد بن حمید نے مجاہد (رح) سے اسی طرح روایت کیا۔
29۔ ابن جریر وابن المنذر نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت او مسکینا ذا متربۃ سے مراد ہے شدید حاجت مند آدمی۔
30۔ ابن جریر نے عوفی کے طریق سے ابن عباس ؓ سے آیت او مسکینا ذا متربۃ کے بارے میں روایت کیا کہ یہاں مراد ایسا مس کی ہے جو اہل و عیال والا ہو اور تیرے اور اس کے درمیان کوئی رشتہ داری نہ ہو۔
31۔ الطستی نے اپنے مسائل میں ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ نافع بن ازرق (رح) نے ان سے اللہ تعالیٰ کے اس قول آیت ذا متربۃ کے بارے میں پوچھا تو فرمایا مشقت اٹھانے والا اور حاجت پھر پوچھا کیا عرب کے لوگ اس معنی کو جانتے ہیں ؟ فرمایا ہاں کیا تو نے شاعر کا قول نہیں سنا
تربت یداک ثم قل نوالہا وترفعت عنک السماء سحابہا
ترجمہ : تیرے ہاتھ مٹی میں ملے پھر ان کی بخشش اور عطا کم ہوئی اور اسی کے ساتھ تجھ سے آسمان نے اپنے بادل بلند کرلیے۔
32۔ ابن مردویہ نے ابن عمر ؓ سے روایت کیا کہ نبی اکرم ﷺ نے آیت او مسکینا ذا متربہ کے بارے میں فرمایا کہ اس سے وہ آدمی مراد ہے جس کا ٹھکانہ اور پناہ گاہ کوڑے کی ڈھیر ہوں۔
33۔ عبد بن حمید نے قتادہ (رح) سے آیت ذا متربہ کے بارے میں روایت کیا کہ ہم بات کرے ہیں کہ المترب سے وہ عیال والا آدمی مراد ہے جس کے پاس کوئی چیز نہ ہو۔
34۔ ابن ابی شیبہ نے ضحاک (رح) سے روایت کیا کہ فرائض کے بعد لوگوں کا کوئی عمل اللہ کے نزدیک مسکین کو کھانا کھلانے سے زیادہ پسندیدہ نہیں ہے۔
دینِ حق پر قائم رہنے کی تلقین کرنا