تفسیر درِ منثور

Dure-Mansoor · 90. Al-Balad · Ayah 2

Tafseer
  1. وَ اَنْتَ حِلٌّۢ بِهٰذَا الْبَلَدِۙ﴿2﴾

    1. وَاَنْتَاور آپ
    2. حِۢلٌّاترے ہوئے
    3. بِهٰذَا الْبَلَدِاس شہر میں
Translation · Dure-Mansoor
اور آپ اس شہر میں حلال ہونے کی حالت میں داخل ہونے والے ہیں
Tafseer · Dure-Mansoor
18۔ سعید بن منصور وابن المنذر نے شرحبیل بن سعد (رح) آیت وانت حل بہذا البلد کے بارے میں روایت کیا کہ وہ حرام قرار دیتے ہیں شکار کو قتل کرنا اور درختوں کو کاٹنا لیکن آپ کا یہاں سے نکالنا اور قتل کرنا حلال قرر دیتے ہیں۔ 19۔ الحاکم وصححہ نے مجاہد کے طریق سے ابن عباس ؓ سے آیت لا اقسم بہذ البلد وانت حل بہذ البلد کے بارے میں روایت کیا کہ آپ کے لیے حلال کردیا گیا کہ آپ جو چاہیں اس میں کریں آیت ووالد ما ولد اور باپ کی اور اس کی اولاد کی قسم یعنی قسم ہے باپ کی یعنی آدم (علیہ السلام) کی آیت وما ولد اور آپ کی اولاد۔ 20۔ الفریابی وعبد بن حمید حمید وابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم نے عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت ووالد وما ولد یعنی اس والد کی قسم جس کے سبب عورت نے بچہ جنا آیت وما ولد سے مراد ہے وہ بانجھ مرد و عورت ہیں جو بچہ پیدا نہیں کرسکتے۔