تفسیر درِ منثور

Dure-Mansoor · 90. Al-Balad · Ayah 5

Tafseer
  1. اَیَحْسَبُ اَنْ لَّنْ یَّقْدِرَ عَلَیْهِ اَحَدٌۘ﴿5﴾

    1. اَيَحْسَبُکیا وہ گمان کرتا ہے
    2. اَنْ لَّنْ يَّقْدِرَکہ ہرگز بس نہیں چلے گا
    3. عَلَيْهِاس پر
    4. اَحَدٌکسی
Translation · Dure-Mansoor
کیا وہ یہ خیال کرتا ہے کہ اس پر کوئی قادر نہ ہوگا
Tafseer · Dure-Mansoor
38۔ ابو یعلی والبغوی وابن مردویہ نے بنو عامر کے ایک آدمی ؓ سے روایت کیا کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کے پیچھے نماز پڑھی تو میں نے ان کو اس طرح پڑھتے ہوئے سنا آیت ایحسب ان لن یقدر علیہ احد ایحسب ان لم یرہ احد یعنی یحسب میں سین کے فتح کے ساتھ۔ 39۔ ابن المنذر نے سدی (رح) سے آیت ایحسب ان لم یرہ احد کے بارے میں روایت کیا کہ کافر یہ گمان کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہرگز اس پر قادر نہیں ہوں گے اور نہ اس نے اسے دیکھا ہے۔