تفسیر درِ منثور

Dure-Mansoor · 91. Ash-Shams · Ayah 1

Tafseer
  1. وَ الشَّمْسِ وَ ضُحٰىهَا۪ۙ﴿1﴾

    1. وَالشَّمْسِسورج کی قسم
    2. وَضُحٰىهَااور اس کی روشنی
Translation · Dure-Mansoor
قسم ہے سورج کی اور اس کی روشنی کی
Tafseer · Dure-Mansoor
1۔ الحاکم وصححہ نے مجاہد کے طریق سے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت والشمس وضحہا قسم ہے سورج کی اور اس کی دھوپ کی۔ یعنی اس کی روشنی کی آیت والقمر اذا تلہا۔ اور چاند کی جب وہ اس کے پیچھے آئے۔ یعنی ورج کی جب وہ پیچھے آئے۔ آیت والنہار اذا جلٰہا اور قسم ہے دن کی جب وہ اس کو روشن کردے۔ یعنی جب وہ سورج کو روشن کردے۔ آیت والسماء وما بنٰہا اور قسم ہے آسمان کی اور اس کی جس نے اس کو بنایا۔ یعنی وہ اللہ تعالیٰ ہے جس نے آسمان کو بنایا آیت والارض وما طحاہا اور قسم ہے زمین کی جس نے اس کو بچھایا یعنی اس کو پھیلایا آیت فالہمہا فجورہا وتقوٰہا پھر اس کو بدی اور نیکی کی سمجھائی یعنی اس کو پہچان کرادی اس کی بدبختی کی اور اس کی نیک بختی کی آیت وقد خاب من دسہا اور بیشک وہ غارت ہوا جس نے اس کو آلودہ کرلیا اور یقینی طور پر وہ نامراد ہوا جس نے اس کو گمراہ کردیا۔