تفسیر درِ منثور

Dure-Mansoor · 91. Ash-Shams · Ayah 2

Tafseer
  1. وَ الْقَمَرِ اِذَا تَلٰىهَا۪ۙ﴿2﴾

    1. وَالْقَمَرِاور چاند کی
    2. اِذَاجب
    3. تَلٰىهَااسکے پیچھے نکلے
Translation · Dure-Mansoor
اور چاند کی جب وہ سورج کے پیچھے سے آجائے
Tafseer · Dure-Mansoor
2۔ ابن جریری نے عرفی کی طرق سے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت والقمر اذا تلہا اور چاند کی قسم جب وہ اس کے پیچھے آئے یعنی دن کے پیچھے آئے آیت والارض وما طحہا اور قسم ہے زمین کی اور اس کی جس نے اس کو بچھایا یعنی جو اللہ تعالیٰ نے اس میں پیدا فرمایا آیت فالہمہا فجورہا یعنی اس کو فرمانبرداری اور نافرمانی پر مطلع کردیا۔ 3۔ ابن ابی حاتم نے عکرمہ کے طریق سے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت والقمر اذا تلا ہا میں تلا ہا سے مراد ہے پیچھے آنا۔ 4۔ ابن ابی حاتم نے یزید بن ذی حمامہ (رح) سے روایت کیا کہ جب رات آتی ہے تو رب تعالیٰ فرماتے ہیں چھا جا میرے بندوں پر میری عظیم مخلوق میں اور رات کا خوف اور ڈر ہے حالانکہ جس ذات نے اس کو پیدا کیا زیادہ حقدار ہے کہ اس سے ڈرا جائے۔