تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 91. Ash-Shams · Ayah 9
Tafseerقَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَكّٰىهَا۪ۙ﴿9﴾
- قَدْ اَفْلَحَکا میاب ہوا
- مَنْجس نے
- زَكّٰىهَااس کو پاک کیا
Translation · Dure-Mansoor
یہ یقینی بات ہے کہ وہ کامیاب ہوا جس نے اس کو پاک کیا
Tafseer · Dure-Mansoor
12۔ الفریابی وعبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت والشمس وضحہا۔ یعنی قسم ہے آفتاب کی اور اس کی روشنی کی آیت والقمر اذا تلٰہا اور چاند کی جب وہ اس کے پیچھے آئے آیت والنہار اذا جلٰہا اور دن کی جب وہ اسے روشن کردے آیت والنہار اذا جلٰہا یعنی اور رات کی قسم جب وہ چھاجائے اور آیت والسماء اما بناہا یعنی قسم ہے آسمان کی اور اسے بنانے والے کی فرمایا اللہ تعالیٰ نے آسمان و زمین کو بنایا آیت والارض وما طحہا اور قسم ہے زمین کی اور اسے پھیلانے کی آیت فالہمہا فجورہا وتقوہا اور اس کو اس کی شقاوت کی پہچان کرائی آیت قد افلح من زکہا یعنی یقیناً وہ فلاح پا گیا جس نے اپنے نفس کو شریف بنایا آیت وقد خاب من دسہا اور یقیناً وہ نامراد ہوا جس نے اسے گمراہ کیا آیت کذبت ثمود بطغوہا قوم ثمود نے جھٹلایا اپنے نبی کو اپنی نافرمانی کے سبب آیت ولا یخاف عقبٰہا یعنی اللہ تعالیٰ کو کوئی خوف نہیں ان کے انجام سے۔
13۔ فریابی وعبد بن حمید وابن المنذر وابن ابی حاتم نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت والشمس وضحاہا قسم ہے سورج کی اور اس کے روشن کرنے کی آیت والقمر اذا تلا ہا یعنی چاند کی جب اس کے پیچھے آئے آیت والنہار اذا جلاہا اور قسم ہے دن کی جب وہ روشن ہوجاتا ہے آیت ونفس وما سوہا یعنی اس کی پیدائش کو ٹھیک کردیا اور اس میں کسی قسم کا نقص نہیں چھوڑا۔
14۔ عبد بن حمیدوابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت والشمس وضحہا سے مراد دن ہے یعنی قسم ہے سورج کی اور اس کے دن کی آیت والقمر اذا تلہا یعنی چاند کا ظہور سورج کے غروب ہونے کے بعد ہوتا ہے اور اس کے غروب کے بعد ہی چاند دکھائی دیتا ہے یعنی قسم ہے چاند کی جب وہ غروب آفتاب کے بعد آئے۔ آیت والنہار اذا جلاہا قسم ہے دن کی جب وہ سورج پر چھا جائے آیت واللیل اذا یغشاہا اور قسم ہے زمین کی اور جس نے اس کو بچھایا آیت فالہمہا فجورہا وتقواہا یعنی اس کے لیے بیان کی فجور کو تقوی سے آیت قد افلح یعنی یہاں قسم واقع ہوئی آیت من زکہا یقیناً فلاح پا گیا وہ جس نے نیکی کا عمل کیا اور اپنے نفس کو پاک کرلیا اللہ کی اطاعت کے ساتھ وقد خاب من دسہاوہ یقیناً نامراد ہوا جس نے اسے گمراہ کردیا آیت کذبت ثمود بطغواہا جھٹلایا قوم ثمود نے اپنے نبی کو اپنی سرکشی کے سبب آیت اذانبعث اشقہا جب کھڑا ہوا جو ان کا سب سے بڑا بدبخت تھا۔ یعنی ثمود کا احیمر جو بڑا بدبخت تھا۔ فقال لہم رسول اللہ ناقۃ اللہ وسقیہا پس ان سے اللہ کے رسول نے کہا کہ اللہ کی اونٹنی اور اس کے پانی پینے کی باری سے بچو۔ یعنی اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اس کے درمیان اور اللہ کی تقسیم کے درمیان راستہ چھوڑ دو جس نے اس کے لیے اس پانی میں سے تقسیم مقرر فرمادی آیت فدمدم علیہم ربہم بذنبہم پھر ان پر ان کے رب نے ان گناہوں کے بدلے ہلاکت نازل فرمائی یعنی ہم کو ذکر کیا گیا کہ اس نے اس کے ذبح کرنے سے انکار کردیا۔ یہاں تک کہ ان کے چھوٹوں اور ان کے بڑوں اور ان کے مردوں اور ان کی عورتوں سب نے اس کا پیچھا کیا پس جب قوم اس کے ذبح کرنے میں شریک ہوگئی۔ آیت فدمدم علیہم ربہم بذنبہم فسوہا ولایخاف عقبٰہا تو ان کے اس گناہ عظیم کے باعث ان کے رب نے ان کو ہلاک کردیا اور سب کو خاک میں ملادیا اور اللہ تعالیٰ نے ان کے انجام کو کوئی خوف نہیں کیا۔
15۔ عبدبن حمید نے ابو العالیہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت والقمر اذا تلیہا سے مراد ہے قسم ہے چاند کی جب وہ سورج کے پیچھے آئے۔
16۔ ابن ابی حاتم نے عکرمہ (رح) سے آیت والقمر اذا تلہا کے بارے میں روایت کیا قسم ہے چاند کی جب وہ سورج کے پیچھے آئے۔
16۔ ابن ابی حاتم نے عکرمہ (رح) سے والقمر اذا تلہا کے بارے میں روایت کی قسم ہے چاند غروب آفتاب کے بعد آئے۔
17۔ عبد بن حمید نے ابو صالح (رح) سے روایت کیا آیت والارض وما طحاہا سے مراد یعنی قسم ہے زمین کی اور اس کے بچھانے والے کی۔
18۔ ابن المنذر نے ضحاک (رح) سے اس طرح روایت کیا۔
19۔ ابن المنذر نے ابن عباس ؓ سے رویت کیا آیت ونفس وما سوہا اور جان کی قسم اور اس کی جس نے اس کو درست کیا یعنی اس کی پیدائش کو ٹھیک بنایا۔
20۔ عبد بن حمید وابن المنذر وابن ابی حاتم نے سعید بن جبیر (رح) سے روایت کیا فالہمہا یعنی اس نے اس کے لیے لازم کردیا فجورہا وتقوہا اس کی نافرمانی اور اطاعت کو۔
21۔ عبدالرزاق وعبد بن حمید وابن ابی حاتم نے ضحاک (رح) سے روایت کیا آیت فالہمہا فجورہا وتقوہا یعنی اس کی نافرمانی اور اس کی اطاعت کو سمجھادیا۔
22۔ عبد بن حمید وابن المنذر وابن ابی حاتم نے روایت کیا آیت فالہمہا فجورہا وتقوہا یعنی نافرمان کے دل میں نافرمانی کو ڈال دیا اور متقی کے دل میں تقوی کو ڈال دیا۔
23۔ ابن مردویہ (رح) نے روایت کیا کہ فالہمہا فجورہا وتقوہا سے مراد ہے کہ بندوں کے لیے گمراہی سے ہدایت کو بیان فرمادیا اور ہر نفس کے دل میں وہ ڈال دیا ہے جس کے لیے اسے پیدا فرمایا اور اس کے بارے میں جو لکھ دیا۔
24۔ عبد بن حمید نے کلبی (رح) سے روایت کیا آیت قد افلح من زکہا بیشک وہ کامیاب ہوا جس نے اپنی روح کو پاک کرلیا۔ یعنی وہ کامیاب ہوگیا جس کو اللہ تعالیٰ نے پاک کردیا اور وہ نامراد ہوا جس کو اللہ تعالیٰ نے خاک میں دبا دیا۔
25۔ عبد بن حمید نے حسن (رح) سے اس آیت کے بارے میں روایت کیا بیشک وہ کامیاب ہوا جس نے اپنے آپ کو نیک عمل کے ساتھ پاک کرلیا اور اس کی اصلاح کرلی۔ اور وہ نامراد ہوا جس نے اس کو ہلاک کردیا اور اس کو گمراہ کردیا۔
26۔ عبد بن حمید نے ربیع (رح) سے اس آیت کے بارے میں روایت کے بارے میں روایت کیا کہ وہ کامیاب ہوا جس نے اپنے آپ کو نیک عمل کے ساتھ پاک کرلیا اور وہ نامراد ہوا جس نے اپنے آپ کو برے عمل کے ساتھ خاک میں دبادیا۔
27۔ ابن ابی حاتم نے عکرمہ (رح) سے روایت کیا کہ من دسہا جس نے یعنی جس نے اس کو خسارے میں ڈال دیا۔
28۔ حسین فی الاستقامہ وابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت قد افلح من زکہا یقیناً وہ کامیاب ہوگیا کہ اللہ تعالیٰ نے جس کی ذات کو پاک کردیا آیت وقد خاب من دسہا یعنی وہ نامراد ہوا جس کی ذات کو اللہ تعالیٰ نے خاک میں دبا دیا اور اس کو گمراہ کردیا ولا یخاف عقبہا۔ یعنی اللہ تعالیٰ کو کوئی خوف نہیں کسی کے پیچھے آنے والے انجام کا۔
29۔ ابن جریر وابن ابی حاتم نے ابن عباس ؓ سے آیت وقد خاب من دسہا کے بارے میں روایت کیا کہ وہ نامراد ہوا جس نے اپنے نفس کے ساتھ مکر کیا۔
30۔ ابن ابی حاتم وابو الشیخ وابن مردویہ والدیلمی جویبر کے طریق سے ضحاک سے روایت کیا اور انہوں نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا آیت قد افلح من زکہا یعنی وہ نفس کامیاب ہوگیا جس کو اللہ تعالیٰ نے پاک کردیا اور وہ نفس نامراد ہوا جس کو اللہ تعالیٰ نے ہر خیر سے محروم کردیا۔