تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 92. Al-Lail · Ayah 11
Tafseerوَ مَا یُغْنِیْ عَنْهُ مَالُهٗۤ اِذَا تَرَدّٰىؕ﴿11﴾
- وَمَا يُغْنِيْاور نہ فائدہ دے گا
- عَنْهُ مَالُهٗٓاس کو اس کا مال
- اِذَاجب
- تَرَدّٰىوہ نیچے گرے گا
Translation · Dure-Mansoor
اور جس کا مال اس کے کچھ کام نہ آئے گا جب وہ برباد ہونے لگے گا
Tafseer · Dure-Mansoor
26۔ لطستی نے اپنے مسائل میں ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ نافع بن ازرق (رح) نے ان سے اللہ تعالیٰ کے اس قول آیت اذا تردی کے بارے میں پوچھا تو فرمایا کہ جب وہ گرے گا اور جہنم میں داخل ہوگا اور یہ ابو جہل کے بارے میں نازل ہوا پھر پوچھا کی عرب کے لوگ اس معنی سے واقف ہیں ؟ فرمایا ہاں کیا تو نے عدس بن زید کا قول نہیں سنا
خطفہ منیۃ فتردی وہو فی الملک یا کل التع میرا
ترجمہ : موت نے اس کو اچک لیا پس وہ گرپڑا حالانکہ وہ ملک میں تعمیر اور آبادی کی امید رکھتا تھا۔
27۔ عبدالرزاق وعبد بن حمید نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت اذا تردی سے مراد ہے جب وہ آگ میں گرے گا۔
28۔ ابن ابی شیبہ (رح) نے روایت کیا کہ آتی وما یغنی عنہ مالہ اذا تردی اور اس کا مال اس کے کچھ بھی کام نہ آئے گا جبکہ وہ گھڑے میں گرے گا یعنی آگ میں۔
29۔ الفریابی وعبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم نے مجاہد (رح) سے روایت کیا آیت اذا تردی یعنی جب وہ مرے گا اور فرمایا آیت نارا تلظی آگ بڑھکتی ہوئی یعنی تیز سلگائی ہوئی۔