تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 92. Al-Lail · Ayah 16
Tafseerالَّذِیْ كَذَّبَ وَ تَوَلّٰىؕ﴿16﴾
- الَّذِيْ كَذَّبَجس نے جھٹلایا
- وَتَوَلّٰىاور منہ موڑا
Translation · Dure-Mansoor
جس نے جھٹلایا اور روگردانی کی
Tafseer · Dure-Mansoor
32۔ ابن جریر نے ابوہریرہ ؓ سے روایت کیا کہ تم ضرور جنت میں داخل ہوگے مگر جس نے انکار کیا (وہ داخل ہوگا) لوگوں نے پوچھا اور کون جنت میں داخل ہونے سے انکار کرے گا۔ تو انہوں نے یہ آیت پڑھی آیت الذی کذب وتولی جس نے جھٹلایا اور منہ موڑا۔
ہر مومن جنت میں داخل ہوگا۔
33۔ سعید بن منصور وابن ابی حاتم وابن المنذر والطبرانی وابن مردویہ نے ابو امامہ ؓ سے روایت کیا کہ اس امت میں کوئی باقی نہیں رہے گا مگر اس کو اللہ تعالیٰ جنت میں داخل فرمادیں گے۔ سوائے اس کے جو اللہ کی اطاعت اس طرح نکل جائے جیسے کہ شریر اونٹ اپنے مالک کی اطاعت سے بھاگ جاتا ہ۔ سو جس نے میری تصدیق نہیں کی تو بیشک اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں آیت لا یصلاہا الا الاشقی، الذی کذب وتولی۔ جس میں وہی بدبخت داخل نہ ہوگا جس نے جھٹلا یا اور منہ موڑا۔ فرماتے ہیں کہ اس میں نہیں داخل ہوگا مگر وہ بدبخت جس نے اس دین کو جھٹلا یا جو محمد ﷺ لے کر آئے اور اس سے منہ پھیرا۔
34۔ احمد وحاکم نے ابو امامہ الباہلی ؓ سے روایت کیا کہ ان سے اس نرم ترین حکم کے بارے میں پوچھا جس کو انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا تو انہوں نے کہا میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ تم سب کے سب جنت میں داخل ہوں گے سوائے اس کے جو اللہ کی اطاعت سے اس طرح نکل جائے جیسے شریر اونٹ اپنے مالک کی اطاعت سے نکل جاتا ہے۔
35۔ احمد و بخاری نے ابوہریرہ ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا قیامت کے دن میری ساری امت جنت میں داخل ہوگی سوائے اس کے جس نے انکار کیا۔ صحابہ ؓ نے فرمایا قیامت کے دن میری ساری امت جنت میں داخل ہوگی سوائے اس کے جس نے انکار کی ا۔ صحابہ ؓ نے پوچھا کون انکار کرتا ہے یا رسول اللہ ؟ فرمایا جس نے میری اطاعت کی وہی جنت میں داخل ہوگا اور جس نے میری نافرمانی کی تو یقینی طور پر اس نے انکار کیا۔
36 احمد وابن مردویہ نے ابو امامہ ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا دوزخ میں نہیں داخل ہوگا مگر بدبخت۔ پوچھا گیا بدبخت کون ؟ فرمایا وہ شخص جو اللہ کی اطاعت کے مطابق عمل نہیں کرتا اور اللہ کی نافرمانی کو نہیں چھوڑتا۔
37۔ ابن ابی حاتم نے عروہ (رح) سے روایت کیا کہ ابوبکر صدیق ؓ نے سات غلاموں کو آزاد کیا۔ ان میں ہر ایک کو اللہ کی راہ میں عذاب دیا جاتا تھا۔ حضرت بلال، عامر بن فہیرہ، النہدیہ اور اس کی بیٹی زنیرہ اور ام عیسیٰ اور بنو مومل کی باندی ؓ اور ان کے بارے میں یہ آیت وسیجنبھا الاتقی اور اس آگ سے وہ بڑا پرہیزگار دور رہے گا سورة کے آخر تک نازل ہوئی۔
38۔ احمد ومسلم وابن حبان والطبرانی وابن مردویہ نے جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت کیا کہ سراقہ بن مالک ؓ نے کہا یارسول اللہ ! کونسی چیز میں ہم عمل کرسکتے ہیں۔ کیا کسی چیز کے بارے میں تقدیر ثابت ہوچکی ہے (اور اس میں قلم چل چکے ہیں) یا کسی چیز کے بارے میں ہم عمل کی طرف متوجہ ہوسکتے ہیں ؟ آپ نے فرمایا بلکہ ہر چیز میں تقدیر کا حکم ثابت ہوچکا ہے اور اس میں قلمیں جاری ہوچکی ہیں۔ سراقہ ؓ نے کہا یا رسول اللہ ! پھر عمل کس لیے ہے ؟ فرمایا عمل کرتے رہو ہر ایک کے لیے وہ عمل آسان کردیا گیا ہے جس کے لیے وہ پیدا کیا گیا۔ اور رسول اللہ ﷺ نے یہ آیت پڑھی آیت فاما من اعطی واتقی سے لے کر آیت فسنیسرہ للعسری تک۔
39۔ ابن قانع وابن شاہین وعبد ان کلہم فی الصحابہ نے بشیر بن کعب اسلمی ؓ سے روایت کیا کہ ایک سائل نے رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا عمل کس چیز میں ہے ؟ فرمایا اس میں جس میں قلمیں خشک ہوچکی ہیں۔ اور تقدیر کا فیصلہ ہوچکا ہے۔ مگر تم عمل کرتے رہو ہر ایک کے لیے وہی عمل آسان کیا جاتا ہے جس کے لیے وہ پیدا کیا گیا پھر یہ آیت پڑھی آیت فاما من اعطی واتقی وصدق بالحسنی فسنیسرہ للیسری۔
40۔ الحاکم وصححہ نے عامر بن عبداللہ بن الزبیر ؓ سے روایت کیا کہ وہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ابو قحافہ نے اپنے بیٹے ابوبکر ؓ سے کہا۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ تو کمزور غلاموں کو آزاد کرتا ہے اگر تو قوی اور طاقتور لوگوں کو آزاد کرتا تو وہ تمہاری حفاظت کرتے جو تجھ سے دشمنوں کو روکتے۔ اور تیرے ساتھ کھڑے ہوتے۔ ابوبکر ؓ عن ہنے فرمایا اے ابا جان ! بیشک میں تو صرف اللہ کی رضا مندی کا ارادہ کرتا ہوں تو ان کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی آیت فاما من اعطی واتقی سے لے کر آیت وما لاحد عندہ من نعمۃ تجزی الا ابتغاء وجہ ربہ الاعلیٰ ولسوف یرضی تک اور اس پر کسی کا کوئی احسان نہیں کہ جس کا بدلہ دیا جائے وہ تو صرف اپنے سب سے برتر رب کی رضامندی کے لیے دیتا ہے اور وہ عنقریب خوش ہوجائے گا۔