تفسیر درِ منثور

Dure-Mansoor · 93. Ad-Dhuhaa · Ayah 1

Tafseer
  1. وَ الضُّحٰىۙ﴿1﴾

    1. وَالضُّحٰىقسم ہے دھوپ چڑھنے کی (آفتاب)
Translation · Dure-Mansoor
قسم ہے دن کی روشنی کی
Tafseer · Dure-Mansoor
1۔ ابن الضریس والنحاس وابن مردویہ وبیقہی نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ سورة الضحی مکہ میں نازل ہوئی۔ 2۔ الحاکم وصححہ وابن مردویہ والبیہقی فی شعب الایمان من طریق ابوالحسن البزی المقری (رح) سے روایت کیا کہ میں عکرمہ بن سلیمان (رح) کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ میں نے اسماعیل بن قسطنطین پر قرائت کی جب میں والضحی پر پہنچا تو انہوں نے کہا کہ ہر سورت کے خاتمے پر تکبیر کہنا یہاں تک کہ تو اس کو ختم کرلے کیونکہ میں نے عبداللہ بن کثیر کے پاس قرآن مجید پڑھا جب میں والضحیٰ پر پہنچا تو انہوں کہ ہر سورت کے خاتمے پر تکبیر کہنا یہاں تک کہ تو اس کو ختم کرلے کیونکہ میں نے عبداللہ بن کثیر کے پاس قرآن مجید پڑھا جب میں والضحی پر پہنچا تو انہوں نے کہا تکبیر کہو یہاں تک کہ تو ختم کرلے اور عبداللہ بن کثیر کیونکہ میں نے عبداللہ بن کثیر کے پاس قرآن مجید پڑھا جب میں والضحیٰ پر پہنچا تو انہوں نے کہا تکبیرکہو یہاں تک کہ تو ختم کرلے اور عبداللہ بن کثیر نے ان کو بتایا کہ انہوں نے مجاہد رحمہ پر پڑھا تو انہوں نے ابھی اس کا حکم فرمایا اور مجاہد (رح) نے انہیں یہ بتایا کہ حضرت ابن عباس ؓ نے بھی اس کا حکم فرمایا تھا اور ابن عباس ؓ نے ان کو یہ خبر دی کہ ابی بن کعب ؓ نے اس کا حکم بھی فرمایا تھا اور انہوں نے یہ بتایا کہ کہ نبی اکرم ﷺ نے ان کو اسی طرح فرمایا تھا۔ 3۔ احمد وعبد بن حمید والبخاری ومسلم والترمذی والنسائی اور ابن جیر والطبرانی والبیہقی وابو نعیم معاً دلائل میں جندب بجلی ؓ سے روایت کیا کہ نبی اکرم ﷺ بیمار ہوئے اور دو یاتین راتیں قیام نہ کرسکے۔ ایک عورت آکر کہنے لگی اے محمد ﷺ میں دیکھ رہی ہوں کہ تیرا شیطان تجھ کو چھوڑ گیا ہے ہم نے اسے دو یا تین راتوں سے آپ کے قریب نہیں دیکھا تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل فرمائیں آیت والضحی، والیل اذا سجی، ماودعک ربک وما قلی۔ قسم ہے دن کی روشنی کی اور رات کی جب وہ چھا جائے۔ آپ کے رب نے نہ آپ کو چھوڑا ہے اور نہ بیزار ہوا۔ 4۔ فریابی و سعید بن منصور وعبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر والطبرانی وابن مردویہ نے جندب ؓ سے روایت کیا کہ جبریل (علیہ السلام) نبی ﷺ کے پاس آنے میں دیر لگائی۔ تو مشرکوں نے کہا کہ محمد ﷺ کو چھوڑدیا گیا ہے تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی آیت ما ودعک ربک وما قلی۔ آپ کے رب نے نہ آپ کو چھوڑا اور نہ بیزار ہوا۔ 5۔ طبرانی نے جندب ؓ سے روایت کیا کہ جبریل (علیہ السلام) نبی ﷺ سے رک گئے تو آپ کے چچا کی بعض بیٹیوں نے کہا میں خیال کرتی ہوں کہ آپ کے صاحب یعنی اللہ تعالیٰ آپ سے ناراض ہوگئے ہیں۔ تو یہ آیت نازل ہوئی آیت والضحی سے لے کر آیت وما قلی تک۔ 6۔ الترمذی وصححہ وابن ابی حاتم واللفظ لہ نے جندب ؓ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ کی انگلی مبارک پر پتھر لگا تو وہ زخمی ہوگئے اس پر آپ نے فرمایا تو ایک انگلی ہے جو خون آلود ہوگئی ہے اور اللہ کی راہ میں تجھ کو یہ تکلیف پہنچی۔ آپ ﷺ نے دو یا تین راتیں قیام نہ فرمایا و ایک عورت نے آپ سے کہا میں یہ خیال کرتی ہوں کہ تیرے شیطان نے تجھ کو چھوڑدیا ہے تو یہ آیات نازل ہوئی آیت والضحی واللیل اذا سجی ما ودعک ربک وما قلی۔ 7۔ الحاکم نے زید بن ارقم ؓ سے روایت کیا کہ جب یہ آیات تبت یدا ابی لہب وتب ما اغنی عنہ سے لے کر آیت وامرأتہ حمالۃ الحطب تک نازل ہوئی۔ تو ابولہب کی بیوی سے کہا گیا کہ محمد ﷺ نے تیری ہجو کی ہے چناچہ وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئی اور آپ صحابہ ؓ کی جماعت کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔ کہنے لگی اے محمد ! تم کس بنا پر میری ہجو کرتے ہو ؟ آپ نے فرمایا اللہ کی قسم ! میں نے تیری ہجو نہیں بلکہ تیری ہجو اللہ تعالیٰ نے کی ہے تو اس نے کہا کیا تم نے مجھے دیکھا تھا کہ میں لکڑی اٹھائے ہوئے تھی۔ یا تم نے میری گردن میں بندھی ہوئی رسی دیکھی تھی ؟ پھر وہ چلی گئی رسول اللہ ﷺ کچھ دن گذارے کہ آپ پر وحی نازل نہ ہوئی تو پھر وہ عورت آپ کے پاس آئی اور کہنے لگی میرا تو خیال ہے کہ تیرے صاحب یعنی اللہ تعالیٰ نے تجھے چھوڑا دیا ہے اور وہ تجھ سے ناراض ہوگیا ہے تو اللہ تعالیٰ نے یہ آتی نازل فرمائی آیت والضحی والیل اذا سجی ما ودعک ربک وما قلی۔ 8۔ ابن جریر نے عبداللہ بن شداد (رح) سے روایت کیا کہ خدیجہ ؓ نے نبی اکرم ﷺ سے کہا : میر ایہ گمان ہے کہ آپ کا رب آپ سے ناراض ہوگیا ہے۔ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل فرمائیں آیت والضحی، والیل اذا سجی ما ودعک ربک وما قلی 9۔ ابن جریر وابن المنذر نے عرہ (رح) سے روایت کیا کہ جبریل (علیہ السلام) نے نبی اکرم ﷺ کے پاس آنے سے دیر لگائی تو آپ بہت زیادہ پریشان ہوگئے۔ خدیجہ ؓ نے کہا : میرا گمان ہے کہ آپ کا رب آپ سے ناراض ہے اسی وجہ سے وہ آپ کا اضطراب دیکھ رہا ہے تو آیت والضحی نازل ہوئی اس کے آخر تک۔ رسول اللہ ﷺ 10۔ الحاکم وابن مردویہ والبیہقی فی الدلائل من طریق عروۃ خدیجہ ؓ سے روایت کیا کہ جب رسول اللہ ﷺ پر وحی نے دیر لگائی تو اس سے آپ گھبرا گئے۔ میں نے آپ کی گھبراہٹ دیکھ کر کہا کہ آپ کا رب آپ سے ناراض ہے اس وجہ سے وہ آپ کے اضطراب کو دیکھ رہا ہے تو اللہ تعالیٰ نے نازل فرمایا آیت ما ودعک ربک وما قلی۔ 11۔ ابن جریر وابن مردویہ نے عوفی کے طریق سے ابن عباس ؓ سے روایت کیا جب رسول اللہ ﷺ پر قرآن نازل ہوا اور جبریل (علیہ السلام) نے کچھ دن آنے میں دیر لگائی تو اس سے آپ کو عار دلائی گئی۔ مشرکوں نے کہا ان کا رب ان کو چھوڑ گیا ہے اور ان سے ناراض ہوگیا ہے۔ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت اتاری آیت والضحی والیل اذا سجی یعنی قسم ہے روز روشن کی اور رات کی جب وہ آجائے اور فرمایا آیت ما ودعک ربک وما قلی نہ آپ کے رب نے آپ کو چھوڑا اور نہ ہی وہ ناراض ہوا۔ 12۔ ابن جریر (رح) نے قتادہ اور ضحاک سے مرسلا روایت کیا۔ 13۔ عبدالرزاق وعبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر نے قتادہ ؓ سے روایت کیا آیت والضحی یعنی دن کی گھڑیوں میں سے ایک گھڑی آیت والیل اذا سجی اور رات کی قسم جب وہ لوگوں کے ساستھ پرسکون ہوجائے یعنی وہ سکون کے ساتھ چھا جائے گا۔