تفسیر درِ منثور

Dure-Mansoor · 93. Ad-Dhuhaa · Ayah 2

Tafseer
  1. وَ الَّیْلِ اِذَا سَجٰىۙ﴿2﴾

    1. وَالَّيْلِاور رات کی
    2. اِذَا سَجٰىجب چھا جائے
Translation · Dure-Mansoor
اور رات کی جب کہ وہ قرار پکڑے
Tafseer · Dure-Mansoor
14۔ فریابی وعبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت والیل اذا سجی سے مراد ہے اذا استوی جب وہ رات چھا جائے۔ 15۔ عبدالرزاق نے حسن (رح) سے روایت کیا کہ آتی اذا سجی جب وہ لوگوں کو چھپالے۔ 16۔ ابن جریر نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت اذا سجی یعنی جب وہ آجائے۔ 17۔ عبد بن حمید وابن المنذر وابن ابی حاتم نے سعید بن جبیر (رح) سے آیت والیل اذا سجی کے بارے میں روایت کیا کہ اس سے مراد ہے قسم ہے رات کی جب وہ آجائے اور ہر چیز کو ڈھانک لے۔ 18۔ ابن جریر وابن ابی حاتم وابن المنذر وابن مردویہ نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت اذا سجی۔ جب رات چلی گئی۔ یعنی جب وہ چلی جائے۔ آیت ما ودعک ربک تیرے رب نے تجھ کو نہیں چھوڑا آیت وما قلی یعنی نہ تیرے ساتھ غصہ ہوا۔