تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 93. Ad-Dhuhaa · Ayah 9
Tafseerفَاَمَّا الْیَتِیْمَ فَلَا تَقْهَرْؕ﴿9﴾
- فَاَمَّا الْيَتِيْمَپس جو یتیم
- فَلَا تَقْهَرْتو قہر نہ کر
Translation · Dure-Mansoor
تو آپ یتیم پر سختی نہ کیجیے
Tafseer · Dure-Mansoor
39۔ ابن الانباری نے المصاحف میں اعمش (رح) سے روایت کیا کہ آیت فاما الیتیم فلا تقہر یعنی کسی یتیم کو حقیر نہ جانو۔ اور ذکر کیا گیا کہ عبداللہ ؓ کے مصحف میں یوں ہے آیت فلا تکھر۔
41۔ ابن ابی حاتم نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت فلا تقہر یعنی کسی یتیم پر ظلم اور زیادتی نہ کیجیے۔
42۔ عبد بن حمید وابن جریر وابن ابی حاتم نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت فاما الیتیم فلا تقہر یعنی کسی یتیم پر ظلم نہ کیجیے۔
43۔ ابن المنذر وابن ابی حاتم نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت فاما الیتیم فلا تقہر یعنی یتیم کے لیے رحیم باپ کی طرح ہوجائیے آیت وما السائل فلا تنہر اور سائل کو نہ جھڑکو یعنی کسی سائل کا جواب رحمت اور نرمی سے دیجیے۔
44۔ ابن ابی حاتم نے سفیان ؓ سے آیت واما السائل فلا تنہر کے بارے میں روایت کیا کہ جو آئے اور وہ آپ سے اپنے دین کے بارے میں سوال کرے تو اس کو نہ جھڑکیے۔ واللہ اعلم۔