تفسیر درِ منثور

Dure-Mansoor · 95. At-Tin · Ayah 4

Tafseer
  1. لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِیْۤ اَحْسَنِ تَقْوِیْمٍ٘﴿4﴾

    1. لَقَدْ خَلَقْنَاالبتہ ہم نے پیدا کیا
    2. الْاِنْسَانَانسان
    3. فِيْٓ اَحْسَنِبہترین میں
    4. تَقْوِيْمٍسانچہ
Translation · Dure-Mansoor
ہم نے انسان کو سب سے اچھے سانچہ میں پیدا کیا ہے
Tafseer · Dure-Mansoor
24۔ سعید بن منصور وابن جریر وعبد بن حمید وابن المنذر وابن ابی حاتم وابن مردویہ نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آیت لقد خلقنا الانسان فی احسن تقویم یعنی ہم نے انسان کو بہترین اعتدال پر پیدا کیا آیت ثم رددنہ اسفل سفلین۔ یعنی پھر ہم نے اسے نکمی عمر کی طرف لوٹادیا۔ آیت الا الذین اٰمنوا وعملوا الصلح فلہم اجر غیر ممنون۔ مگر جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک امعال کیے تو ان کے لیے ایسا اجر ہے جو کم نہیں ہوگا۔ پھر فرماتے ہیں جب مومن نکمی عمر کو پہنچ جاتا ہے اور وہ جو جوانی میں نیک عمل کرتا تھا تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے اتنا اجر لکھ دیں گے جتنا وہ اپنی صحت اور جوانی میں کیا کرتا تھا۔ اور جو اعمال اس نے بڑھاپے میں کیے وہ اس کے لیے نقصان دہ نہیں ہوں گے اور اس پر گناہ نہیں لکھے جاتے جو اس نے ارذل العمر پر پہنچنے کے بعد کیے تھے۔ 25۔ ابن جریر نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ آتی لقد خلقنا الانسان فی احسن تقویم سے مراد ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کو انسان کے سوا اس کے چہرے کے بل الٹا اور اوندھا پیدا کیا۔ آیت ثم رددنہ اسف سافلین۔ پھر ہم اس کو ارذل العمر کی طرف لوٹادیا آیت الا الذین اٰمنوا وعملوا الصلح الایۃ۔ یعنی جو بھی آدمی نیک عمل کرتا تھا۔ اتنی قوت اور جوانی کی حالت میں پھر وہ بڑھاپے کی وجہ سے اس سے عاجز آجائے تو اس کے لیے اسی عمل کا اجر جاری رہتا ہے جو وہ جوانی میں کیا کرتا تھا یہاں تک کہ وہ مرجائے۔ 26۔ عبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم نے عکرمہ (رح) سے روایت کیا کہ والتین سے یہی انجیر مراد ہے والزیتون سے یہی زیتون مراد ہے آیت وطور سینین میں الطور سے مراد ہے پہاڑ اور حبشہ کی زبان میں سینین سے مراد ہے خوبصورتی یعنی خوبصورت پہاڑ آیت واہذا البلد الامین سے مراد ہے مکہ۔ آیت لقد خلقنا الانسان فی احسن تقویم یعنی انسان کو جوان اور مضبوط پیدا کیا۔ آیت ثم رددنہ اسفل سافلین پھر ہم نے اسے لوٹا دیا نکمی عمر کی طرف آیت الا الذین اٰمنوا وعملوا الصلحت فلہم اجر غیر ممنون۔ یعنی اللہ تعالیٰ اس کے عمل کا پورا پورا بدلہ دیں گے اور اس کا مواخذہ نہیں فرمائیں گے جب وہ ارذل العمر کی طرف لوٹ جائے اور ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں۔ ان میں سے جو ارذل العمر کی طرف لوٹ جائے تو اس کے لیے اس عمل کا اجر جاری رہتا ہے جو وہ اپنی صحت اور جوانی میں عمل کرتا تھا۔ اور وہ اجر ختم ہونے والا نہیں۔ اور نہ اس کے ساتھ اس پر احسان رکھا جائے گا۔ 27۔ عبد بن حسن (رح) سے آیت والتین والزیتون کے بارے میں روایت کیا کہ اس سے تمہاری یہی انجیر مراد ہے جس کو تم کھاتے ہو اور تمہاری یہی زیتون مراد ہے جس کو تم نچوڑتے ہو۔ آیت لقد خلقنا الانسان فی احسن تقویم ہم نے انسان کو بہترین صورت میں پیدا فرمایا آیت ثم رددنہ اسفل سافلین پھر ہم اس کو لوٹا دیتے ہیں جہنم کی آگ میں۔ 28۔ عبد بن حمید وابن جریر وابن المنذر وابن ابی حاتم نے ابو العالیہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت لقد خلقنا الانسان فی احسن تقویم یعنی حسین صورت میں آیت ثم رددنہ اسفل سافلین۔ یعنی پھر ہم نے اس کو لوٹادیا جہنم میں انتہائی بری شکل میں۔ 29۔ الفریابی وعبد بن حمید نے ابراہیم (رح) سے روایت کیا کہ لقد خلقنا الانسان فی احسن تقویم یعنی ہم انسان کو انتہائی حسین شکل میں پیدا فرمایا ثم رددنہ اسف سافلین پھر ہم نے اسے ارذل العمر کی طرف لوٹادیا۔ جب وہ اس نکمی عمر کو پہنچ جائیں تو ان کے لیے اس عمل کی مثل اجر لکھا جاتا ہے جو وہ صحت کی حالت میں کیا کرتے تھے۔