تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 95. At-Tin · Ayah 8
Tafseerاَلَیْسَ اللّٰهُ بِاَحْكَمِ الْحٰكِمِیْنَ۠ع﴿8﴾
- اَلَيْسَکیا نہیں
- اللّٰهُاللہ
- بِاَحْكَمِسب سے بڑا حاکم
- الْحٰكِمِيْنَتمام حاکم
Translation · Dure-Mansoor
کیا اللہ تعالیٰ سب حاکموں سے بڑھ کر حاکم نہیں ہے
Tafseer · Dure-Mansoor
42۔ عبد بن حمید نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آتی الیس اللہ باحکم الحکمین کیا اللہ سب حاکموں سے بڑا حاکم نہیں اس کے بارے میں ہمیں یہ ذکر کیا گیا کہ نبی ﷺ اس آیت کو یوں فرمایا کرتے تھے آیت بلی وانا علی ذلک من الشہدین یعنی کیوں نہیں اور میں اس پر گواہی دینے والوں میں سے ہوں۔
43۔ عبد بن حمید نے صالح ابو الخلیل ؓ سے روایت کیا کہ نبی اکرم ﷺ جب اس آیت الیس اللہ باحکم الحکمین پر پہنچتے تھے تو فرماتے سبحانک فبلی (اے اللہ تیرے ذات ہر عیب ونقص سے پاک ہے کیوں نہیں آپ باحکم الحکمین ہیں۔
سورۃ تین کی آخری آیت کا جواب
44۔ الترمذی وابن مردویہ نے ابوہریرہ ؓ سے روایت کیا کہ جو شخص آیت والتین والزیتون پڑھے۔ اور یہ پڑھے آیت الیس اللہ باحکم الحکمین تو اس کو چاہیے کہ آیت بلا وانا علی ذلک من الشہدین (کیوں نہیں اور میں اس پر گواہی دینے والوں میں سے ہوں) ۔
45۔ ابن مردویہ نے جابر رضی الہ عنہ سے روایت کیا کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا کہ جب تو آیت والتین والزیتون پڑھے اور پھر یہ بھی پڑھے آیت الیس اللہ باحکم الحکمین تو یوں کہہ ” بلی “ کیوں نہیں
46۔ ابن جریر وابن المنذر نے ابن عباس ؓ سے روایت کیا کہ جب آپ آیت الیس اللہ باحکم الحکمین پڑھتے تو پھر یوں کہتے سبحانک اللہم فبلی (اے اللہ تیری ذات ہر عیب ونقص سے پاک ہے کیوں نہیں (آپ ہی احکم الحاکمین ہیں) ۔