تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 95. At-Tin · Ayah 7
Tafseerفَمَا یُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدِّیْنِؕ﴿7﴾
- فَمَاپس کیوں
- يُكَذِّبُكَتو جھٹلائے
- بَعْدُاس کے بعد
- بِالدِّيْنِدین (روزِ جزا وسزا)
Translation · Dure-Mansoor
پھر کون سی چیز تجھ کو قیامت کے بارے میں منکر بنا رہی ہے
Tafseer · Dure-Mansoor
41۔ الفریابی وعبد بن حمید وابن جریر وابن ابی حاتم نے منصور (رح) سے روایت کیا کہ میں نے مجاہد (رح) سے کہا کہ آتی فما یکذبک بعد بالدین پھر اس کے بعد آپ کو کون جھٹلاتا ہے اور ارأیت الذی یکذب بالدین کیا آپ نے اس کو دیکھا جو روز جزاء کو جھٹلاتا ہے کیا ان دونوں سے نبی ﷺ مراد لیے گئے ہیں۔ یہ سن کر انہوں نے فرمایا اللہ کی پناہ !
بیشک اس سے انسان مراد ہے۔