IntroSurah Introduction

فہم القرآن

Fahm-ul-Quran · 18. Al-Kahf · Ayah 19

  1. وَ كَذٰلِكَ بَعَثْنٰهُمْ لِیَتَسَآءَلُوْا بَیْنَهُمْ١ؕ قَالَ قَآئِلٌ مِّنْهُمْ كَمْ لَبِثْتُمْ١ؕ قَالُوْا لَبِثْنَا یَوْمًا اَوْ بَعْضَ یَوْمٍ١ؕ قَالُوْا رَبُّكُمْ اَعْلَمُ بِمَا لَبِثْتُمْ١ؕ فَابْعَثُوْۤا اَحَدَكُمْ بِوَرِقِكُمْ هٰذِهٖۤ اِلَى الْمَدِیْنَةِ فَلْیَنْظُرْ اَیُّهَاۤ اَزْكٰى طَعَامًا فَلْیَاْتِكُمْ بِرِزْقٍ مِّنْهُ وَ لْیَتَؔلَطَّفْ وَ لَا یُشْعِرَنَّ بِكُمْ اَحَدًا﴿19﴾

    1. وَكَذٰلِكَاور اسی طرح
    2. بَعَثْنٰهُمْہم نے انہیں اٹھایا
    3. لِيَتَسَآءَلُوْاتاکہ وہ ایکدوسرے سے سوال کریں
    4. بَيْنَهُمْآپس میں
    5. قَالَکہا
    6. قَآئِلٌایک کہنے والا
    7. مِّنْهُمْان میں سے
    8. كَمْ لَبِثْتُمْتم کتنی دیر رہے
    9. قَالُوْاانہوں نے کہا
    10. لَبِثْنَاہم رہے
    11. يَوْمًاایک دن
    12. اَوْیا
    13. بَعْضَ يَوْمٍایک دن کا کچھ حصہ
    14. قَالُوْاانہوں نے کہا
    15. رَبُّكُمْتمہارا رب
    16. اَعْلَمُخوب جانتا ہے
    17. بِمَا لَبِثْتُمْجتنی مدت تم رہے
    18. فَابْعَثُوْٓاپس بھیجو تم
    19. اَحَدَكُمْاپنے میں سے ایک
    20. بِوَرِقِكُمْاپنا روپیہ دے کر
    21. هٰذِهٖٓیہ
    22. اِلَىطرف
    23. الْمَدِيْنَةِشہر
    24. فَلْيَنْظُرْپس وہ دیکھے
    25. اَيُّهَآکون سا ان میں سے
    26. اَزْكٰىپاکیزہ تر
    27. طَعَامًاکھانا
    28. فَلْيَاْتِكُمْتو وہ تمہارے لیے لے آئے
    29. بِرِزْقٍکھانا
    30. مِّنْهُاس سے
    31. وَلْيَتَلَطَّفْاور نرمی کرے
    32. وَاور
    33. لَا يُشْعِرَنَّاور وہ خبر نہ دے بیٹھے
    34. بِكُمْتمہاری
    35. اَحَدًاکسی کو
Translation · Fahm-ul-Quran
” اور اسی طرح ہم نے انھیں دوبارہ اٹھایا، تاکہ آپس میں ایک دوسرے سے سوال کریں، ان میں سے ایک کہنے والے نے کہا آپ کتنی دیر ٹھہرے رہے ہیں ؟ کہنے لگے ہم ایک دن یا دن کا کچھ حصہ ٹھہرے رہے، دوسروں نے کہا تمہارا رب خوب جانتا ہے جتنی مدت تم ٹھہرے رہے ہو۔ اپنے میں سے ایک کو یہ چاندی دے کر شہر کی طرف بھیجو کہ دیکھے اس میں جو کھانے کے لحاظ سے زیادہ فہم القرآن ربط کلام : اصحاب کہف کا اٹھایا جانا، ان کا ایک دوسرے سے اپنے قیام کے بارے میں پوچھنا اور اپنی قوم کے ظلم سے ڈرنا۔ اللہ تعالیٰ نے اصحاب کہف کو تین سو نو سال کے بعد اٹھایا۔ تاکہ یہ ایک دوسرے سے پوچھیں کہ یہاں کتنی دیر ٹھہرے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ اس بات کو منکرین آخرت کے لیے حجت قرار دیا ہے۔ اصحاب کہف کو تین سو نو سال سلانے کے بعد اللہ تعالیٰ نے اٹھایا، جونہی وہ لوگ اپنی اپنی جگہ سے اٹھے تو ایک دوسرے سے پوچھنے لگے کہ بھائی ! ہم کتنی دیر یہاں ٹھہرے رہے ہیں ؟ ہر کسی نے سورج کا حساب لگا کر بتایا کہ ہم چند گھنٹے یا ایک دن سوئے رہے ہیں۔ اس اندازے کی دو وجہ تھیں۔ جب وہ سورج کو دیکھتے تو انہیں گمان ہوتا کیونکہ سورج غروب ہونے میں ابھی وقت باقی ہے اس بناء پر کچھ ساتھی کہتے ہیں کہ ہم چند گھنٹے سوئے ہیں۔ لیکن جب اپنی طبیعت کے سکون اور جسمانی آرام پر توجہ دیتے تو کہتے ہیں نہیں ہم ایک دن سوئے ہیں۔ گویا کہ ان کا اس بات پر اتفاق نہ ہوسکا کہ وہ کتنی دیر سوئے ہیں۔ قرآن مجید نے ان کی برادرانہ بحث کو من وعن اسی طرح نقل فرمایا ہے۔ اس کے بعد انہیں بھوک محسوس ہوئی اور انہوں نے فیصلہ کیا۔ اپنے میں سے ایک ساتھیکو کچھ رقم دے کر قریب کے شہر میں بھیجاجائے اور اسے سمجھایا کہ وہ صاف ستھراکھا نا لانا اور آنے جانے میں بھی احتیاط کرنا تاکہ ہمارے بارے میں کسی شخص کو کوئی خبر نہ ہونے پائے اگر لوگوں کو خبر پاکیزہ ہے، پھر تمہارے پاس کھانا لائے نرم رویہ اختیار کرے اور تمہارے بارے میں کسی کو ہرگز معلوم نہ ہونے دے۔ “ (19) ”
The commentary on this passage starts at ayah 18:18.Read it