فہم القرآن
Fahm-ul-Quran · 18. Al-Kahf · Ayah 57
وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ ذُكِّرَ بِاٰیٰتِ رَبِّهٖ فَاَعْرَضَ عَنْهَا وَ نَسِیَ مَا قَدَّمَتْ یَدٰهُ١ؕ اِنَّا جَعَلْنَا عَلٰى قُلُوْبِهِمْ اَكِنَّةً اَنْ یَّفْقَهُوْهُ وَ فِیْۤ اٰذَانِهِمْ وَقْرًا١ؕ وَ اِنْ تَدْعُهُمْ اِلَى الْهُدٰى فَلَنْ یَّهْتَدُوْۤا اِذًا اَبَدًا﴿57﴾
- وَمَنْاور کون
- اَظْلَمُبڑا ظالم
- مِمَّنْاس سے جو
- ذُكِّرَسمجھایا گیا
- بِاٰيٰتِآیتوں سے
- رَبِّهٖاس کا رب
- فَاَعْرَضَتو اس نے منہ پھیرلیا
- عَنْهَااس سے
- وَنَسِيَاور وہ بھول گیا
- مَا قَدَّمَتْجو آگے بھیجا
- يَدٰهُاس کے دونوں ہاتھ
- اِنَّا جَعَلْنَابیشک ہم نے ڈال دئیے
- عَلٰي قُلُوْبِهِمْان کے دلوں پر
- اَكِنَّةًپردے
- اَنْکہ
- يَّفْقَهُوْهُوہ اسے سمجھ سکیں
- وَاور
- فِيْٓمیں
- اٰذَانِهِمْان کے کان
- وَقْرًاگرانی
- وَاِنْاور اگر
- تَدْعُهُمْتم انہیں بلاؤ
- اِلَىطرف
- الْهُدٰىہدایت
- فَلَنْتو وہ ہرگز
- يَّهْتَدُوْٓانہ پائیں ہدایت
- اِذًاجب بھی
- اَبَدًاکبھی بھی
Translation · Fahm-ul-Quran
اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جسے اس کے رب کی آیات کے ساتھ نصیحت کی گئی اس نے ان سے اعراض کیا اور اسے بھول گیا جو اس کے دونوں ہاتھوں نے آگے بھیجا تھا، بلاشبہ ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈال دیے ہیں اس سے کہ اسے سمجھیں اور ان کے کانوں میں ڈاٹ رکھ دیا ہے اور اگر آپ انھیں ہدایت کی طرف بلائیں تو وہ ہرگز ہدایت نہیں پائیں گے۔ “ (57)