فہم القرآن
Fahm-ul-Quran · 25. Al-Furqaan · Ayah 60
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ اسْجُدُوْا لِلرَّحْمٰنِ قَالُوْا وَ مَا الرَّحْمٰنُ١ۗ اَنَسْجُدُ لِمَا تَاْمُرُنَا وَ زَادَهُمْ نُفُوْرًا۠۩۩ع﴿60﴾
- وَاِذَااور جب
- قِيْلَکہا جائے
- لَهُمُان سے
- اسْجُدُوْاتم سجدہ کرو
- لِلرَّحْمٰنِرحمن کو
- قَالُوْاوہ کہتے ہیں
- وَمَااور کیا ہے
- الرَّحْمٰنُرحمن
- اَنَسْجُدُکیا ہم سجدہ کریں
- لِمَا تَاْمُرُنَاجسے تو سجدہ کرنے کو کہے
- وَزَادَهُمْاور اس نے بڑھا دیا ان کا
- نُفُوْرًابدکنا
Translation · Fahm-ul-Quran
جب ان لوگوں سے کہا جاتا ہے کہ اس رحمان کو سجدہ کرو تو کہتے ہیں الرّحمان کون ہوتا ہے ؟ کیا جسے تو کہہ دے اسی کو ہم سجدہ کرتے پھریں ؟ الرّحمان کی طرف بلایاجائے تو ان کی نفرت میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔ “ (60)