IntroSurah Introduction

فہم القرآن

Fahm-ul-Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 90

  1. اِلَّا الَّذِیْنَ یَصِلُوْنَ اِلٰى قَوْمٍۭ بَیْنَكُمْ وَ بَیْنَهُمْ مِّیْثَاقٌ اَوْ جَآءُوْكُمْ حَصِرَتْ صُدُوْرُهُمْ اَنْ یُّقَاتِلُوْكُمْ اَوْ یُقَاتِلُوْا قَوْمَهُمْ١ؕ وَ لَوْ شَآءَ اللّٰهُ لَسَلَّطَهُمْ عَلَیْكُمْ فَلَقٰتَلُوْكُمْ١ۚ فَاِنِ اعْتَزَلُوْكُمْ فَلَمْ یُقَاتِلُوْكُمْ وَ اَلْقَوْا اِلَیْكُمُ السَّلَمَ١ۙ فَمَا جَعَلَ اللّٰهُ لَكُمْ عَلَیْهِمْ سَبِیْلًا﴿90﴾

    1. اِلَّامگر
    2. الَّذِيْنَجو لوگ
    3. يَصِلُوْنَمل گئے ہیں (تعلق رکھتے ہیں
    4. اِلٰىطرف (سے)
    5. قَوْمٍقوم
    6. بَيْنَكُمْتمہارے درمیان
    7. وَبَيْنَھُمْاور ان کے درمیان
    8. مِّيْثَاقٌعہد (معاہدہ)
    9. اَوْیا
    10. جَآءُوْكُمْوہ تمہارے پاس آئیں
    11. حَصِرَتْتنگ ہوگئے
    12. صُدُوْرُھُمْان کے سینے (ان کے دل)
    13. اَنْکہ
    14. يُّقَاتِلُوْكُمْوہ تم سے لڑیں
    15. اَوْیا
    16. يُقَاتِلُوْالڑیں
    17. قَوْمَھُمْاپنی قوم سے
    18. وَلَوْاور اگر
    19. شَآءَ اللّٰهُچاہتا اللہ
    20. لَسَلَّطَھُمْانہیں مسلط کردیتا
    21. عَلَيْكُمْتم پر
    22. فَلَقٰتَلُوْكُمْتو یہ تم سے ضرور لڑتے
    23. فَاِنِپھر اگر
    24. اعْتَزَلُوْكُمْتم سے کنارہ کش ہوں
    25. فَلَمْپھر نہ
    26. يُقَاتِلُوْكُمْوہ تم سے لڑیں
    27. وَاور
    28. اَلْقَوْاڈالیں
    29. اِلَيْكُمُتمہاری طرف
    30. السَّلَمَصلح
    31. فَمَا جَعَلتو نہیں دی
    32. اللّٰهُاللہ
    33. لَكُمْتمہارے لیے
    34. عَلَيْهِمْان پر
    35. سَبِيْلًاکوئی راہ
Translation · Fahm-ul-Quran
سوائے ان کے جو اس قوم سے تعلق رکھتے ہوں جن سے تمہارا معاہدہ ہوچکا ہے یا جو تمہارے پاس آئیں کہ تمہارے ساتھ جنگ کرنے سے اور اپنی قوم سے جنگ کرنے سے بھی دل میں تنگی سمجھتے ہوں اور اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو انہیں تم پر مسلط کردیتا اور وہ تم سے یقیناً جنگ کرتے۔ پس یہ لوگ اگر تم سے کنارہ کشی اختیار کرلیں اور تم سے لڑائی نہ کریں اور تمہاری طرف صلح کا پیغام بھیجیں تو اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے ان پر لڑائی کی کوئی سبیل نہیں رکھی
Tafseer · Fahm-ul-Quran

فہم القرآن

ربط کلام : ایسے منافقوں اور کافروں سے لڑنا اور انہیں قتل کرنا ضروری ہے جو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف برسر پیکار ہوں۔ یہاں ان کفار اور منافقوں کو مستثنیٰ قرار دیا ہے جن کے ساتھ مسلمانوں کا بقائے باہمی کا معاہدہ ہو یا وہ اسلام اور مسلمانوں کے راستے میں حائل نہ ہوں۔

یہ بات پہلے بھی بیان ہوچکی ہے کہ اسلام جنگ جو مذہب نہیں اسلام امن و سلامتی کا دین ہے۔ وہ ایسے لوگوں سے لڑنے کی اجازت نہیں دیتا جو صلح جو ہوں اور اسلام کے راستے میں رکاوٹ نہیں بنتے۔ یہاں اس بات کا اعادہ فرمایا گیا ہے کہ ان لوگوں سے لڑنے کی تمہیں اجازت نہیں جو تمہاری حلیف قوم کے ساتھی ہیں یا وہ تمہارے ساتھ مل کر لڑنا یا تمہارے مخالفوں کے ساتھ مل کر تم سے لڑنا پسند نہیں کرتے۔ ایسے لوگوں کے ساتھ تمہیں ہرگز نہیں لڑنا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ چاہتا تو ان کو تم پر مسلط کردیتا۔ اگر یہ لوگ تمہارے ساتھ لڑنے سے گریز کریں اور تم سے صلح کرنا چاہتے ہوں تو پھر اللہ تعالیٰ نے ان سے لڑنے کا تمہارے لیے کوئی جواز نہیں بنایا۔

مسائل

1۔ عہد و پیمان والے کفار کے ساتھ لڑنا جائز نہیں۔