فہم القرآن
Fahm-ul-Quran · 4. An-Nisaa · Ayah 91
سَتَجِدُوْنَ اٰخَرِیْنَ یُرِیْدُوْنَ اَنْ یَّاْمَنُوْكُمْ وَ یَاْمَنُوْا قَوْمَهُمْ١ؕ كُلَّمَا رُدُّوْۤا اِلَى الْفِتْنَةِ اُرْكِسُوْا فِیْهَا١ۚ فَاِنْ لَّمْ یَعْتَزِلُوْكُمْ وَ یُلْقُوْۤا اِلَیْكُمُ السَّلَمَ وَ یَكُفُّوْۤا اَیْدِیَهُمْ فَخُذُوْهُمْ وَ اقْتُلُوْهُمْ حَیْثُ ثَقِفْتُمُوْهُمْ١ؕ وَ اُولٰٓئِكُمْ جَعَلْنَا لَكُمْ عَلَیْهِمْ سُلْطٰنًا مُّبِیْنًا۠ع﴿91﴾
- سَتَجِدُوْنَاب تم پاؤ گے
- اٰخَرِيْنَاور لوگ
- يُرِيْدُوْنَوہ چاہتے ہیں
- اَنْ يَّاْمَنُوْكُمْکہ تم سے امن میں رہیں
- وَاور
- يَاْمَنُوْاامن میں رہیں
- قَوْمَھُمْاپنی قوم
- كُلَّمَاجب کبھی
- رُدُّوْٓالوٹائے (بلائے جاتے ہیں)
- اِلَى الْفِتْنَةِفتنہ کی طرف
- اُرْكِسُوْاپلٹ جاتے ہیں
- فِيْھَااس میں
- فَاِنْپس اگر
- لَّمْ يَعْتَزِلُوْكُمْتم سے کنارہ کشی نہ کریں
- وَيُلْقُوْٓااور (نہ) ڈالیں وہ
- اِلَيْكُمُتمہاری طرف
- السَّلَمَصلح
- وَيَكُفُّوْٓااور روکیں
- اَيْدِيَھُمْاپنے ہاتھ
- فَخُذُوْھُمْتو انہیں پکڑو
- وَاقْتُلُوْھُمْاور انہیں قتل کرو
- حَيْثُجہاں کہیں
- ثَقِفْتُمُوْھُمْتم انہیں پاؤ
- وَاُولٰٓئِكُمْاور یہی لوگ
- جَعَلْنَاہم نے دی
- لَكُمْتمہارے لیے
- عَلَيْهِمْان پر
- سُلْطٰنًاسند (حجت)
- مُّبِيْنًاکھلی
فہم القرآن
ربط کلام : گزشتہ سے پیوستہ۔ پہلے امن پسند کفار سے لڑنے کی ممانعت فرمائی تھی اب شر پسندوں کو قتل کرنے کا حکم دیا ہے۔
البتہ تم ایسے منافق اور دغا باز لوگ ضرور پاؤ گے جو تم سے اور تمہارے دشمنوں سے امن میں رہنے کے نام نہاد دعوے دار ہیں۔ لیکن جونہی کوئی فتنہ اٹھتا ہے تو اس میں کود پڑتے ہیں اگر یہ لوگ تمہاری طرف صلح کا ہاتھ نہ بڑھائیں اور تم سے جنگ کرنے سے اجتناب نہ کریں تو انہیں جنگ کے دوران جہاں پکڑو مارو۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ان کی منافقت اور غداری کی وجہ سے تمہارے لیے ان کو قتل کرنے کی واضح حجت بنا دی ہے۔
مسائل
1۔ عہد شکنی کرنے والے کے ساتھ لڑنا جائز ہے۔ 2۔ نہ لڑنے والوں سے لڑنا درست نہیں۔
تفسیر بالقرآن
جہاد کی حدود :
1۔ کفار مسلمانوں کو اذیت دیں تو انکے خلاف جہاد کرو۔ (النساء : 75) 2۔ خوف دور کرنے کے لیے جہاد کرنا چاہیے۔ (النساء : 84)
3۔ عہد شکن اور دغا باز لوگوں سے لڑنے کی اجازت ہے۔ (الانفال : 56، 57)
4۔ حرمت کے مہینوں میں صرف بدلے کے لیے لڑناجائز ہے۔ (البقرۃ : 217)
5۔ خیانت کا اندیشہ ہو تو انہیں آگاہ کر کے عہد توڑ دو ۔ (الانفال : 58) 6۔ نہ لڑنے والوں سے لڑنا درست نہیں۔ (النساء : 91)
7۔ اللہ اور رسول کے منکرین اور حرام کو حلال کرنے والوں سے جہاد کرو۔ (التوبۃ : 29)