IntroSurah Introduction

فہم القرآن

Fahm-ul-Quran · 41. Fussilat · Ayah 29

  1. وَ قَالَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا رَبَّنَاۤ اَرِنَا الَّذَیْنِ اَضَلّٰنَا مِنَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ نَجْعَلْهُمَا تَحْتَ اَقْدَامِنَا لِیَكُوْنَا مِنَ الْاَسْفَلِیْنَ﴿29﴾

    1. وَقَالَاور کہیں گے
    2. الَّذِيْنَ كَفَرُوْاوہ لوگ جنہوں نے کفر کیا
    3. رَبَّنَآاے ہمارے رب
    4. اَرِنَاہمیں دکھادے
    5. الَّذَيْنِوہ دونوں
    6. اَضَلّٰنَاجنہوں نے گمراہ کیا ہمیں
    7. مِنَ الْجِنِّجنات میں سے
    8. وَالْاِنْسِاور انسانوں
    9. نَجْعَلْهُمَاہم ان دونوں کو ڈالیں
    10. تَحْتَ اَقْدَامِنَااپنے پاؤں تلے
    11. لِيَكُوْنَاتاکہ وہ ہوں
    12. مِنَسے
    13. الْاَسْفَلِيْنَانتہائی ذلیل (جمع)
Translation · Fahm-ul-Quran
جہنم میں کافر کہیں گے کہ اے ہمارے رب ہمیں ان جِنّوں اور انسانوں کو دکھا جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا تھا ہم انہیں اپنے پاؤں تلے روند ڈالیں گے تاکہ وہ سب سے زیادہ ذلیل ہوں
Tafseer · Fahm-ul-Quran

فہم القرآن

ربط کلام : جہنمیوں کا جہنم میں داخل ہونے کے بعد اپنے لیڈروں، علماء اور مرشدوں کے خلاف رد عمل۔

رب ذوالجلال سے جہنّمی مطالبہ کریں گے کہ ہمارے رب ! ہمیں جنوں اور انسانوں میں سے وہ لیڈر اور مرشد دکھلا جنہوں نے ہمیں گمراہ کیا اور ان کی وجہ سے ہم جہنّم میں داخل ہوئے۔ اگر وہ ہمارے ہاتھ چڑھ جائیں تو ہم انہیں اپنے پاؤں تلے روند کر سب کے سامنے ذلیل کریں گے اور کہیں گے کہ اے ذلیلو ! اگر تم ہمیں گمراہ نہ کرتے تو آج ہم جہنم کی بجائے جنت میں موجیں مار رہے ہوتے۔

تفسیر بالقرآن

جہنم میں لیڈر اور ان کے ور کر، پیر اور ان کے مرید، علماء اور ان کے مقتدی آپس میں جھگڑا کریں گے :

1۔ پوجنے والے اور جن کو وہ پوجتے تھے انہیں اکٹھا کیا جائے گا۔ پھر انہیں جہنم کے راستہ پر ڈال دیا جائے گا۔ (الصّٰفّٰت : 22 تا 31)

2۔ تم پر اللہ کی مار تمہاری وجہ سے اس مصیبت کا ہمیں سامنا کرنا پڑا ہے۔ (ص : 60)

3۔ جہنمی جہنم میں ایک دوسرے کو پہچان لیں گے۔ (یونس : 45)

4۔ جہنمی اپنے سے پہلوں کے بارے میں کہیں گے انہوں نے ہمیں گمراہ کیا تھا۔ (الاعراف : 38)

5۔ جب وہ جہنم میں ایک دوسرے سے جھگڑیں گے تو کمزور اپنے بڑوں سے کہیں گے کہ یقیناً ہم تو تمہارے پیچھے چلنے والے تھے، تو کیا تم ہم سے آگ کا کوئی حصہ ہٹاسکتے ہو۔ (المومن : 47)

6۔ بڑے اور تکبر کرنے والے کمزوروں سے کہیں گے کہ تم تو خودہی مجرم تھے۔ ( سبا : 32)