IntroSurah Introduction

فہم القرآن

Fahm-ul-Quran · 46. Al-Ahqaf · Ayah 3

  1. مَا خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَاۤ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ اَجَلٍ مُّسَمًّى١ؕ وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا عَمَّاۤ اُنْذِرُوْا مُعْرِضُوْنَ﴿3﴾

    1. مَا خَلَقْنَانہیں پیدا کیا ہم نے
    2. السَّمٰوٰتِآسمانوں
    3. وَالْاَرْضَاور زمین
    4. وَمَااور جو
    5. بَيْنَهُمَآان دونوں کے درمیان
    6. اِلَّا بالْحَقِّمگر حق کے ساتھ
    7. وَاَجَلٍاور میعاد
    8. مُّسَمًّى ۭمقررہ
    9. وَالَّذِيْنَاور جن لوگوں نے
    10. كَفَرُوْاکفر کیا
    11. عَمَّآجس سے
    12. اُنْذِرُوْاوہ ڈرائے جاتے ہیں
    13. مُعْرِضُوْنَروگردانی کرنیوالے
Translation · Fahm-ul-Quran
ہم نے زمین اور آسمانوں کو اور تمام چیزوں کو جو ان کے درمیان ہیں برحق اور ایک خاص مدت کے لیے پیدا کیا ہے۔ مگر کافر اس حقیقت سے منہ موڑے ہوئے ہیں، جس سے ان کو خبردار کیا گیا ہے
Tafseer · Fahm-ul-Quran

فہم القرآن

ربط کلام : ” اَلْحَکِیْمِ “ کی حکمت کا نتیجہ ہے کہ اس نے جو کچھ زمین و آسمانوں میں پیدا کیا ہے اس کا ایک مقصد ہے لیکن کافر اس مقصد کا انکار کرتے ہیں۔

” اللہ “ کی ذات اور صفات کا انکار کرنے والوں میں بیشمار لوگ ایسے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ کائنات کا نظام خود بخود معرض وجود میں آیا ہے اور یہ اس طرح ہی چلتا رہے گا۔ قرآن مجید نے متعدد مقامات پر کفار کی اس سوچ کی تردید کرتے ہوئے بتلایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے زمین و آسمانوں میں کوئی ایک چیز بھی بےمقصد پیدا نہیں کی ہر چیز کو پیدا کرنے کے مجموعی طور پر دو مقصد ہیں۔ پہلا مقصد یہ ہے کہ ہر چیز اپنے رب کو یاد کرے اور اس کے حکم کے مطابق کام کرے، دوسرا مقصدیہ ہے کہ وہ انسان کی خدمت کرتی رہے۔ یہی انسان کی زندگی کا مقصد ہے کہ وہ اپنے رب کی عبادت اور اطاعت کرنے کے ساتھ دوسرے لوگوں کی خدمت کرتا رہے۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے کسی چیز کو لامحدود زندگی عطا نہیں کی بلکہ ذرّہ سے لے کرپہاڑتک، شمس و قمر اور زمین و آسمانوں میں ہر چیز کی ایک مدت مقرر کردی گئی ہے جب یہ مدت پوری ہوجائے گی تو اللہ تعالیٰ ہر چیزکوفنا کے گھاٹ اتار دے گا۔ پھر ایک مدت کے بعد حشر کا میدان قائم کرے گا وہاں 3 وانس کو ان کی زندگی کے مقصد کے بارے میں پوچھ گچھ کی جائے گی لیکن کفار اس دن کا انکار کرتے ہیں۔

جو قیامت کا انکار کرتے ہیں گویا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے زمین و آسمانوں، 3 اور انسانوں کو یوں ہی پیدا کردیا ہے۔ حالانکہ اس کا فرمان ہے کہ اس نے کوئی چیز بےمقصد پیدا نہیں کی۔

(اَفَحَسِبْتُمْ اَنَّمَا خَلَقْنَاکُمْ عَبَثًا وَّاَنَّکُمْ اِِلَیْنَا لَا تُرْجَعُوْنَ فَتَعٰلَی اللّٰہُ الْمَلِکُ الْحَقُّ لَآ اِِلٰہَ اِِلَّا ہُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیْمِ ) (المومنوں : 115، 116)

” کیا تم نے یہ سمجھ لیا کہ ہم نے تمہیں بےمقصد پیدا کیا اور تمہیں ہماری طرف کبھی پلٹ کر نہیں آنا۔ پس اللہ بلند وبالا اور حقیقی بادشاہ ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ عرش کریم کا مالک ہے۔ “

(وَ مَا خَلَقْنَا السَّمَآءَ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَہُمَا لٰعِبِیْنَ لَوْ اَرَدْنَآ اَنْ نَّتَّخِذَ لَہْوًا لَّا تَّخَذْنٰہُ مِنْ لَّدُنَّآ اِنْ کُنَّا فٰعِلِیْنَ ) (الانبیاء : 16، 17)

” ہم نے آسمان اور زمین کو اور جو کچھ ان میں ہے کھیل کے طور پر نہیں بنایا ہے۔ اگر ہم کھیل تماشا کرنا چاہتے تو یہ تماشا اپنے ہاں کرتے۔ “

(الَّذِیْنَ یَذْکُرُوْنَ اللّٰہَ قِیٰمًا وَّ قُعُوْدًا وَّ عَلٰی جُنُوْبِہِمْ وَ یَتَفَکَّرُوْنَ فِیْ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ ہٰذَا بَاطِلًا سُبْحٰنَکَ فَقِنَا عَذَاب النَّارِ ) (آل عمران : 191)

” جو لوگ اللہ کا ذکر کھڑے، بیٹھے اور اپنے پہلوؤں پر کرتے ہیں اور آسمانوں اور زمین کی تخلیق پر غور کرتے اور کہتے ہیں اے پروردگار تو نے کوئی چیز بےفائدہ پیدا نہیں کی۔ تو پاک ہے پس ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔ “

مسائل

1۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوق میں کوئی بھی چیز بےمقصد پیدا نہیں کی۔ 2۔ اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کا وقت مقرر کر رکھا ہے۔

3۔ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن 3 و انس سے ان کے اعمال کے بارے میں سوال کرے گا۔

4۔ کافر قیامت کے دن اور اس کے حساب و کتاب کا انکار کرتے ہیں۔

تفسیر بالقرآن

اللہ تعالیٰ نے کوئی چیز بےمقصد پیدا نہیں کی :

1۔ کیا تم نے یہ سمجھ لیا تھا کہ ہم نے تمہیں بےمقصد پیدا کیا اور تمہیں ہماری طرف کبھی پلٹ کر نہیں آنا۔ (المومنون : 115)

2۔ عقل مند وہ ہیں جو کہتے ہیں اے ہمارے پروردگار تو نے یہ سب کچھ بےفائدہ نہیں بنایا۔ تو پاک ہے پس ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔ (آل عمران : 191)

3۔ بیشک دن اور رات کے مختلف ہونے میں اور جو کچھ ” اللہ “ نے زمین و آسمان میں پیدا کیا ہے، اس میں لوگوں کے لیے نشانیاں ہیں۔ (یونس : 6)

4۔ زمین کی ہر چیز انسان کے لیے پیدا کی گئی ہے۔ (البقرۃ : 29)