تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 46. Al-Ahqaf · Ayah 3
مَا خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ مَا بَیْنَهُمَاۤ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ اَجَلٍ مُّسَمًّى١ؕ وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا عَمَّاۤ اُنْذِرُوْا مُعْرِضُوْنَ﴿3﴾
- مَا خَلَقْنَانہیں پیدا کیا ہم نے
- السَّمٰوٰتِآسمانوں
- وَالْاَرْضَاور زمین
- وَمَااور جو
- بَيْنَهُمَآان دونوں کے درمیان
- اِلَّا بالْحَقِّمگر حق کے ساتھ
- وَاَجَلٍاور میعاد
- مُّسَمًّى ۭمقررہ
- وَالَّذِيْنَاور جن لوگوں نے
- كَفَرُوْاکفر کیا
- عَمَّآجس سے
- اُنْذِرُوْاوہ ڈرائے جاتے ہیں
- مُعْرِضُوْنَروگردانی کرنیوالے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان دونوں میں ہے مبنی برحکمت اور ایک وقت مقرر تک کے لئے پیدا کیا ہے۔ اور کافروں کو جس چیز کی نصیحت کی جاتی ہے اس سے منہ پھیر لیتے ہیں