تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 11. Hud · Ayah 102
وَ كَذٰلِكَ اَخْذُ رَبِّكَ اِذَاۤ اَخَذَ الْقُرٰى وَ هِیَ ظَالِمَةٌ١ؕ اِنَّ اَخْذَهٗۤ اَلِیْمٌ شَدِیْدٌ﴿102﴾
- وَاور
- كَذٰلِكَایسی ہی
- اَخْذُپکڑ
- رَبِّكَتیرا رب
- اِذَآ اَخَذَجب اس نے پکڑا (پکڑتا ہے)
- الْقُرٰيبستیاں
- وَهِىَاور وہ
- ظَالِمَةٌظلم کرتے ہوں
- اِنَّبیشک
- اَخْذَهٗٓاس کی پکڑ
- اَلِيْمٌ شَدِيْدٌدردناک سخت
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور تمہارا پروردگار جب نافرمان بستیوں کو پکڑا کرتا ہے تو اس کی پکڑ اسی طرح کی ہوتی ہے۔ بےشک اس کی پکڑ دکھ دینے والی اور سخت ہے
Tafseer · Tafseer Ibn-e-Kaseer
جس طرح ان ظالموں کی ہلاکت ہوئی ان جیسا جو بھی ہوگا اسی نتیجے کو وہ بھی دیکھے گا۔ اللہ تعالیٰ کی پکڑ المناک اور بہت سختی والی ہوتی ہے۔ بخاری و مسلم کی حدیث میں ہے اللہ تعالیٰ ظالموں کو ڈھیل دے کر پھر پکڑیں گے۔ وقت ناگہاں دبا لیتا ہے۔ پھر مہلت نہیں ملتی پھر آپ نے اس آیت کی تلاوت کی۔