تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 11. Hud · Ayah 61
وَ اِلٰى ثَمُوْدَ اَخَاهُمْ صٰلِحًا١ۘ قَالَ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَیْرُهٗ١ؕ هُوَ اَنْشَاَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِ وَ اسْتَعْمَرَكُمْ فِیْهَا فَاسْتَغْفِرُوْهُ ثُمَّ تُوْبُوْۤا اِلَیْهِ١ؕ اِنَّ رَبِّیْ قَرِیْبٌ مُّجِیْبٌ﴿61﴾
- وَاور
- اِلٰي ثَمُوْدَثمود کی طرف
- اَخَاهُمْان کا بھائی
- صٰلِحًاصالح
- قَالَاس نے کہا
- يٰقَوْمِاے میری قوم
- اعْبُدُوا اللّٰهَاللہ کی عبادت کرو
- مَانہیں
- لَكُمْتمہارے لیے
- مِّنْ اِلٰهٍکوئی معبود
- غَيْرُهٗاس کے سوا
- هُوَوہ۔ اس
- اَنْشَاَكُمْپیدا کیا تمہیں
- مِّنَ الْاَرْضِزمین سے
- وَاسْتَعْمَرَكُمْاور بسایا تمہیں
- فِيْهَااس میں
- فَاسْتَغْفِرُوْهُسو اس سے بخشش مانگو
- ثُمَّپھر
- تُوْبُوْٓا اِلَيْهِرجوع کرو اس کی طرف (توبہ کرو
- اِنَّبیشک
- رَبِّيْمیرا رب
- قَرِيْبٌنزدیک
- مُّجِيْبٌقبول کرنے والا
صالح ؑ اور ان کی قوم میں مکالمات
حضرت صالح ؑ ثمودیوں کی طرف اللہ کے رسول بنا کر بھیجے گئے تھے۔ قوم کو آپ نے اللہ کی عبادت کرنے کی اور اس کے سوا دوسروں کی عبادت سے باز آنے کی نصحیت کی۔ بتلایا کہ انسان کی ابتدائی پیدائش اللہ تعالیٰ نے مٹی سے شروع کی ہے۔ تم سب کے باپ باوا آدم ؑ اسی مٹی سے پیدا ہوئے تھے۔ اسی نے اپنے فضل سے تمہیں زمین پر بسایا ہے کہ تم اس میں گزران کر رہے ہو۔ تمہیں اللہ سے استغفار کرنا چاہیے۔ اس کی طرف جھکے رہنا چاہیے۔ وہ بہت ہی قریب ہے اور قبول فرمانے و الا ہے۔
Compare tafaseer side by sideCompare tafaseer and translations side by side on IslamOne