تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 12. Yusuf · Ayah 6
وَ كَذٰلِكَ یَجْتَبِیْكَ رَبُّكَ وَ یُعَلِّمُكَ مِنْ تَاْوِیْلِ الْاَحَادِیْثِ وَ یُتِمُّ نِعْمَتَهٗ عَلَیْكَ وَ عَلٰۤى اٰلِ یَعْقُوْبَ كَمَاۤ اَتَمَّهَا عَلٰۤى اَبَوَیْكَ مِنْ قَبْلُ اِبْرٰهِیْمَ وَ اِسْحٰقَ١ؕ اِنَّ رَبَّكَ عَلِیْمٌ حَكِیْمٌ۠ع﴿6﴾
- وَكَذٰلِكَاور اسی طرح
- يَجْتَبِيْكَچن لے گا تجھے
- رَبُّكَتیرا رب
- وَيُعَلِّمُكَاور سکھائے گا تجھے
- مِنْسے
- تَاْوِيْلِانجام نکالنا
- الْاَحَادِيْثِباتیں
- وَيُتِمُّاور مکمل کرے گا
- نِعْمَتَهٗاپنی نعمت
- عَلَيْكَتجھ پر
- وَاور
- عَلٰٓيپر
- اٰلِ يَعْقُوْبَیعقوب کے گھر والے
- كَمَآجیسے
- اَتَمَّهَااس نے اسے پورا کیا
- عَلٰٓيپر
- اَبَوَيْكَتیرے باپ دادا
- مِنْ قَبْلُاس سے پہلے
- اِبْرٰهِيْمَابراہیم
- وَاِسْحٰقَاور اسحق
- اِنَّبیشک
- رَبَّكَتیرا رب
- عَلِيْمٌعلم والا
- حَكِيْمٌحکمت والا
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور اسی طرح خدا تمہیں برگزیدہ (وممتاز) کرے گا اور (خواب کی) باتوں کی تعبیر کا علم سکھائے گا۔ اور جس طرح اس نے اپنی نعمت پہلے تمہارے دادا، پردادا ابراہیم اور اسحاق پر پوری کی تھی اسی طرح تم پر اور اولاد یعقوب پر پوری کرے گا۔ بےشک تمہارا پروردگار (سب کچھ) جاننے والا (اور) حکمت والا ہے
Tafseer · Tafseer Ibn-e-Kaseer
بشارت اور نصیحت
حضرت یعقوب ؑ اپنے لخت جگر حضرت یوسف ؑ کو انہیں ملنے والے مرتبوں کی خبر دیتے ہیں کہ جس طرح خواب میں اس نے تمہیں یہ فضیلت دکھائی اسی طرح وہ تمہیں نبوت کا بلند مرتبہ عطا فرمائے گا۔ اور تمہیں خواب کی تعبیر سکھا دے گا۔ اور تمہیں اپنی بھرپور نعمت دے گا یعنی نبوت۔ جیسے کہ اس سے پہلے وہ ابراہیم خلیل اللہ ؑ کو اور حضرت اسحاق ؑ کو بھی عطا فرما چکا ہے جو تمہارے دادا اور پردادا تھے۔ اللہ تعالیٰ اس سے خوب واقف ہے کہ نبوت کے لائق کون ہے ؟