تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 12. Yusuf · Ayah 90
قَالُوْۤا ءَاِنَّكَ لَاَنْتَ یُوْسُفُ١ؕ قَالَ اَنَا یُوْسُفُ وَ هٰذَاۤ اَخِیْ١٘ قَدْ مَنَّ اللّٰهُ عَلَیْنَا١ؕ اِنَّهٗ مَنْ یَّتَّقِ وَ یَصْبِرْ فَاِنَّ اللّٰهَ لَا یُضِیْعُ اَجْرَ الْمُحْسِنِیْنَ﴿90﴾
- قَالُوْٓاوہ بولے
- ءَاِنَّكَکیا تم ہی
- لَاَنْتَتم ہی
- يُوْسُفُیوسف
- قَالَاس نے کہا
- اَنَا يُوْسُفُمیں یوسف
- وَهٰذَآاور یہ
- اَخِيْمیرا بھائی
- قَدْ مَنَّالبتہ احسان کیا ہے
- اللّٰهُاللہ
- عَلَيْنَاہم پر
- اِنَّهٗبیشک وہ
- مَنْ يَّتَّقِجو ڈرتا ہے
- وَيَصْبِرْاور صبر کرتا ہے
- فَاِنَّ اللّٰهَتو بیشک اللہ
- لَا يُضِيْعُضائع نہیں کرتا
- اَجْرَاجر
- الْمُحْسِنِيْنَنیکی کرنے والے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
وہ بولے کیا تم ہی یوسف ہو؟ انہوں نے کہا ہاں میں ہی یوسف ہوں۔ اور (بنیامین کی طرف اشارہ کرکے کہنے لگے) یہ میرا بھائی ہے خدا نے ہم پر بڑا احسان کیا ہے۔ جو شخص خدا سے ڈرتا اور صبر کرتا ہے تو خدا نیکوکاروں کا اجر ضائع نہیں کرتا