تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 15. Al-Hijr · Ayah 14

  1. وَ لَوْ فَتَحْنَا عَلَیْهِمْ بَابًا مِّنَ السَّمَآءِ فَظَلُّوْا فِیْهِ یَعْرُجُوْنَۙ﴿14﴾

    1. وَلَوْاور اگر
    2. فَتَحْنَاہم کھول دیں
    3. عَلَيْهِمْان پر
    4. بَابًاکوئی دروازہ
    5. مِّنَسے
    6. السَّمَآءِآسمان
    7. فَظَلُّوْاوہ رہیں
    8. فِيْهِاس میں
    9. يَعْرُجُوْنَچڑھتے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اوراگر ہم آسمان کا کوئی دروازہ اُن پر کھول دیں اور وہ اس میں چڑھنے بھی لگیں
Tafseer · Tafseer Ibn-e-Kaseer
ان کی سرکشی، ضد، ہٹ، خود بینی اور باطل پرستی کی تو یہ کیفیت ہے کہ بالفرض اگر ان کے لئے آسمان کا دروازہ کھول دیا جائے اور انہیں وہاں چڑھا دیا جائے تو بھی یہ حق کو حق کہہ کر نہ دیں گے بلکہ اس وقت بھی ہانک لگائیں گے کہ ہماری نظر بندی کردی گئی ہے، آنکھیں بہکا دی گئی ہیں، جادو کردیا گیا ہے، نگاہ چھین لی گئی ہے، دھوکہ ہو رہا ہے، بیوقوف بنایا جا رہا ہے۔