تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 17. Al-Israa · Ayah 93
اَوْ یَكُوْنَ لَكَ بَیْتٌ مِّنْ زُخْرُفٍ اَوْ تَرْقٰى فِی السَّمَآءِ١ؕ وَ لَنْ نُّؤْمِنَ لِرُقِیِّكَ حَتّٰى تُنَزِّلَ عَلَیْنَا كِتٰبًا نَّقْرَؤُهٗ١ؕ قُلْ سُبْحَانَ رَبِّیْ هَلْ كُنْتُ اِلَّا بَشَرًا رَّسُوْلًا۠ع﴿93﴾
- اَوْیا
- يَكُوْنَہو
- لَكَتیرے لیے
- بَيْتٌایک گھر
- مِّنْسے۔ کا
- زُخْرُفٍسونا
- اَوْیا
- تَرْقٰىتو چڑھ جائے
- فِي السَّمَآءِآسمانوں میں
- وَلَنْ نُّؤْمِنَاور ہم ہرگز نہ مانیں گے
- لِرُقِيِّكَتیرے چڑھنے کو
- حَتّٰىیہانتک کہ
- تُنَزِّلَتو اتارے
- عَلَيْنَاہم پر
- كِتٰبًاایک کتاب
- نَّقْرَؤُهٗہم پڑھ لیں جسے
- قُلْآپ کہ دیں
- سُبْحَانَپاک ہے
- رَبِّيْمیرا رب
- هَلْ كُنْتُنہیں ہوں میں
- اِلَّامگر۔ صرف
- بَشَرًاایک بشر
- رَّسُوْلًارسول
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
یا تو تمہارا سونے کا گھر ہو یا تم آسمان پر چڑھ جاؤ۔ اور ہم تمہارے چڑھنے کو بھی نہیں مانیں گے جب تک کہ کوئی کتاب نہ لاؤ جسے ہم پڑھ بھی لیں۔ کہہ دو کہ میرا پروردگار پاک ہے میں تو صرف ایک پیغام پہنچانے والا انسان ہوں