تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 18. Al-Kahf · Ayah 26
قُلِ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا لَبِثُوْا١ۚ لَهٗ غَیْبُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ اَبْصِرْ بِهٖ وَ اَسْمِعْ١ؕ مَا لَهُمْ مِّنْ دُوْنِهٖ مِنْ وَّلِیٍّ١٘ وَّ لَا یُشْرِكُ فِیْ حُكْمِهٖۤ اَحَدًا﴿26﴾
- قُلِآپ کہ دیں
- اللّٰهُاللہ
- اَعْلَمُخوب جانتا ہے
- بِمَا لَبِثُوْاکتنی مدت وہ ٹھہرے
- لَهٗاسی کو
- غَيْبُغیب
- السَّمٰوٰتِآسمانوں
- وَالْاَرْضِاور زمین
- اَبْصِرْ بِهٖکیا وہ دیکھتا ہے
- وَاَسْمِعْاور کیا وہ سنتا ہے
- مَا لَهُمْنہیں ہے ان کے لئے
- مِّنْ دُوْنِهٖاس کے سوا
- مِنْ وَّلِيٍّکوئی مددگار
- وَّلَا يُشْرِكُاور شریک نہیں کرتا
- فِيْ حُكْمِهٖٓاپنے حکم میں
- اَحَدًاکسی کو
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
کہہ دو کہ جتنی مدّت وہ رہے اسے خدا ہی خوب جانتا ہے۔ اسی کو آسمانوں اور زمین کی پوشیدہ باتیں (معلوم) ہیں۔ وہ کیا خوب دیکھنے والا اور کیا خوب سننے والا ہے۔ اس کے سوا ان کا کوئی کارساز نہیں اور نہ وہ اپنے حکم میں کسی شریک کو کرتا ہے