تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 18. Al-Kahf · Ayah 28
وَ اصْبِرْ نَفْسَكَ مَعَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَدٰوةِ وَ الْعَشِیِّ یُرِیْدُوْنَ وَجْهَهٗ وَ لَا تَعْدُ عَیْنٰكَ عَنْهُمْ١ۚ تُرِیْدُ زِیْنَةَ الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ۚ وَ لَا تُطِعْ مَنْ اَغْفَلْنَا قَلْبَهٗ عَنْ ذِكْرِنَا وَ اتَّبَعَ هَوٰىهُ وَ كَانَ اَمْرُهٗ فُرُطًا﴿28﴾
- وَاصْبِرْاور روکے رکھو
- نَفْسَكَاپنا نفس (اپنا آپ)
- مَعَساتھ
- الَّذِيْنَ يَدْعُوْنَوہ لوگ جو پکارتے ہیں
- رَبَّهُمْاپنا رب
- بِالْغَدٰوةِصبح
- وَالْعَشِيِّاور شام
- يُرِيْدُوْنَوہ چاہتے ہیں
- وَجْهَهٗاس کا چہرہ (رضا)
- وَلَا تَعْدُنہ دوڑیں، نہ پھریں
- عَيْنٰكَتمہاری آنکھیں
- عَنْهُمْان سے
- تُرِيْدُتم طلبگار ہوجاؤ
- زِيْنَةَآرائش
- الْحَيٰوةِزندگی
- الدُّنْيَادنیا
- وَلَا تُطِعْاور کہا نہ مانو
- مَنْجو۔ جس
- اَغْفَلْنَاہم نے غافل کردیا
- قَلْبَهٗاس کا دل
- عَنْسے
- ذِكْرِنَااپنا ذکر
- وَاتَّبَعَاور پیچھے پڑگیا
- هَوٰىهُاپنی خواہش
- وَكَانَاور ہے
- اَمْرُهٗاس کا کام
- فُرُطًاحد سے بڑھا ہوا
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور جو لوگ صبح و شام اپنے پروردگار کو پکارتے اور اس کی خوشنودی کے طالب ہیں۔ ان کے ساتھ صبر کرتے رہو۔ اور تمہاری نگاہیں ان میں (گزر کر اور طرف) نہ دوڑیں کہ تم آرائشِ زندگانی دنیا کے خواستگار ہوجاؤ۔ اور جس شخص کے دل کو ہم نے اپنی یاد سے غافل کردیا ہے اور وہ اپنی خواہش کی پیروی کرتا ہے اور اس کا کام حد سے بڑھ گیا ہے اس کا کہا نہ ماننا