تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 18. Al-Kahf · Ayah 31

  1. اُولٰٓئِكَ لَهُمْ جَنّٰتُ عَدْنٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهِمُ الْاَنْهٰرُ یُحَلَّوْنَ فِیْهَا مِنْ اَسَاوِرَ مِنْ ذَهَبٍ وَّ یَلْبَسُوْنَ ثِیَابًا خُضْرًا مِّنْ سُنْدُسٍ وَّ اِسْتَبْرَقٍ مُّتَّكِئِیْنَ فِیْهَا عَلَى الْاَرَآئِكِ١ؕ نِعْمَ الثَّوَابُ١ؕ وَ حَسُنَتْ مُرْتَفَقًا۠ع﴿31﴾

    1. اُولٰٓئِكَیہی لوگ
    2. لَهُمْان کے لیے
    3. جَنّٰتُباغات
    4. عَدْنٍہمیشگی
    5. تَجْرِيْبہتی ہیں
    6. مِنْ تَحْتِهِمُان کے نیچے
    7. الْاَنْهٰرُنہریں
    8. يُحَلَّوْنَپہنائے جائیں گے
    9. فِيْهَااس میں
    10. مِنْسے
    11. اَسَاوِرَکنگن
    12. مِنْسے
    13. ذَهَبٍسونا
    14. وَّيَلْبَسُوْنَاور وہ پہنیں گے
    15. ثِيَابًاکپڑے
    16. خُضْرًاسبز رنگ
    17. مِّنْسے۔ کے
    18. سُنْدُسٍباریک ریشم
    19. وَّاِسْتَبْرَقٍاور دبیز ریشم
    20. مُّتَّكِئِيْنَتکیہ لگائے ہوئے
    21. فِيْهَااس میں
    22. عَلَي الْاَرَآئِكِتختوں (مسہریوں) پر
    23. نِعْمَاچھا
    24. الثَّوَابُبدلہ
    25. وَحَسُنَتْاور خوب ہے
    26. مُرْتَفَقًاآرام گاہ
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
ایسے لوگوں کے لئے ہمیشہ رہنے کے باغ ہیں جن میں ان کے (محلوں کے) نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ان کو وہاں سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے اور وہ باریک دیبا اور اطلس کے سبز کپڑے پہنا کریں گے (اور) تختوں پر تکیئے لگا کر بیٹھا کریں گے۔ (کیا) خوب بدلہ اور (کیا) خوب آرام گاہ ہے