تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 18. Al-Kahf · Ayah 49
وَ وُضِعَ الْكِتٰبُ فَتَرَى الْمُجْرِمِیْنَ مُشْفِقِیْنَ مِمَّا فِیْهِ وَ یَقُوْلُوْنَ یٰوَیْلَتَنَا مَالِ هٰذَا الْكِتٰبِ لَا یُغَادِرُ صَغِیْرَةً وَّ لَا كَبِیْرَةً اِلَّاۤ اَحْصٰىهَا١ۚ وَ وَجَدُوْا مَا عَمِلُوْا حَاضِرًا١ؕ وَ لَا یَظْلِمُ رَبُّكَ اَحَدًا۠ع﴿49﴾
- وَوُضِعَاور رکھی جائے گی
- الْكِتٰبُکتاب
- فَتَرَىسو تم دیکھو گے
- الْمُجْرِمِيْنَمجرم (جمع)
- مُشْفِقِيْنَڈرتے ہوئے
- مِمَّااس سے جو
- فِيْهِاس میں
- وَيَقُوْلُوْنَاور وہ کہیں گے
- يٰوَيْلَتَنَاہائے ہماری شامت اعمال
- مَالِکیسی ہے
- هٰذَا الْكِتٰبِیہ کتاب (تحریر)
- لَا يُغَادِرُیہ نہیں چھوڑتی
- صَغِيْرَةًچھوٹی بات
- وَّلَااور نہ
- كَبِيْرَةًبڑی بات
- اِلَّآ اَحْصٰىهَامگر وہ اسے گھیرے (قلم بند کیے) ہوئے
- وَاور
- وَجَدُوْاوہ پالیں گے
- مَا عَمِلُوْاجو انہوں نے کیا
- حَاضِرًاسامنے
- وَلَا يَظْلِمُاور ظلم نہیں کرے گا
- رَبُّكَتمہارا رب
- اَحَدًاکسی پر
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور (عملوں کی) کتاب (کھول کر) رکھی جائے گی تو تم گنہگاروں کو دیکھو گے کہ جو کچھ اس میں (لکھا) ہوگا اس سے ڈر رہے ہوں گے اور کہیں گے ہائے شامت یہ کیسی کتاب ہے کہ نہ چھوٹی بات کو چھوڑتی ہے نہ بڑی کو۔ (کوئی بات بھی نہیں) مگر اسے لکھ رکھا ہے۔ اور جو عمل کئے ہوں گے سب کو حاضر پائیں گے۔ اور تمہارا پروردگار کسی پر ظلم نہیں کرے گا