تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 2. Al-Baqara · Ayah 113
وَ قَالَتِ الْیَهُوْدُ لَیْسَتِ النَّصٰرٰى عَلٰى شَیْءٍ١۪ وَّ قَالَتِ النَّصٰرٰى لَیْسَتِ الْیَهُوْدُ عَلٰى شَیْءٍ١ۙ وَّ هُمْ یَتْلُوْنَ الْكِتٰبَ١ؕ كَذٰلِكَ قَالَ الَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَ مِثْلَ قَوْلِهِمْ١ۚ فَاللّٰهُ یَحْكُمُ بَیْنَهُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ فِیْمَا كَانُوْا فِیْهِ یَخْتَلِفُوْنَ﴿113﴾
- وَقَالَتِاور کہا
- الْيَهُوْدُیہود
- لَيْسَتِنہیں
- النَّصَارٰىنصاری
- عَلٰىپر
- شَیْءٍکسی چیز
- وَقَالَتِاور کہا
- النَّصَارٰىنصاری
- لَیْسَتِنہیں
- الْيَهُوْدُیہود
- عَلٰىپر
- شَیْءٍکسی چیز
- وَهُمْحالانکہ وہ
- يَتْلُوْنَپڑھتے ہیں
- الْكِتَابَکتاب
- کَذٰلِکَاسی طرح
- قَالَکہا
- الَّذِیْنَجو لوگ
- لَا يَعْلَمُوْنَعلم نہیں رکھتے
- مِثْلَجیسی
- قَوْلِهِمْان کی بات
- فَاللّٰہُسو اللہ
- يَحْكُمُفیصلہ کرے گا
- بَيْنَهُمْان کے درمیان
- يَوْمَدن
- الْقِيَامَةِقیامت
- فِیْمَاجس میں
- کَانُوْاوہ تھے
- فِیْهِاس میں
- يَخْتَلِفُوْنَاختلاف کرتے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور یہودی کہتے ہیں کہ عیسائی رستے پر نہیں اور عیسائی کہتے ہیں کہ یہودی رستے پر نہیں۔ حالانکہ وہ کتاب (الہٰی) پڑھتے ہیں۔ اسی طرح بالکل انہی کی سی بات وہ لوگ کہتے ہیں جو (کچھ) نہیں جانتے (یعنی مشرک) تو جس بات میں یہ لوگ اختلاف کر رہے خدا قیامت کے دن اس کا ان میں فیصلہ کر دے گا