تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 2. Al-Baqara · Ayah 191

  1. وَ اقْتُلُوْهُمْ حَیْثُ ثَقِفْتُمُوْهُمْ وَ اَخْرِجُوْهُمْ مِّنْ حَیْثُ اَخْرَجُوْكُمْ وَ الْفِتْنَةُ اَشَدُّ مِنَ الْقَتْلِ١ۚ وَ لَا تُقٰتِلُوْهُمْ عِنْدَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ حَتّٰى یُقٰتِلُوْكُمْ فِیْهِ١ۚ فَاِنْ قٰتَلُوْكُمْ فَاقْتُلُوْهُمْ١ؕ كَذٰلِكَ جَزَآءُ الْكٰفِرِیْنَ﴿191﴾

    1. وَاقْتُلُوْھُمْاور انہیں مار ڈالو
    2. حَيْثُجہاں
    3. ثَقِفْتُمُوْھُمْتم انہیں پاؤ
    4. وَاَخْرِجُوْھُمْاور انہیں نکال دو
    5. مِّنْسے
    6. حَيْثُجہاں
    7. اَخْرَجُوْكُمْانہوں نے تمہیں نکالا
    8. وَاور
    9. الْفِتْنَةُفتنہ
    10. اَشَدُّزیادہ سنگین
    11. مِنَسے
    12. الْقَتْلِقتل
    13. وَلَااور نہ
    14. تُقٰتِلُوْھُمْان سے لڑو
    15. عِنْدَپاس
    16. الْمَسْجِدِ الْحَرَامِمسجد حرام (خانہ کعبہ)
    17. حَتّٰىیہانتک کہ
    18. يُقٰتِلُوْكُمْوہ تم سے لڑیں
    19. فِيْهِاس میں
    20. فَاِنْپس اگر
    21. قٰتَلُوْكُمْوہ تم سے لڑیں
    22. فَاقْتُلُوْھُمْتو تم ان سے لڑو
    23. كَذٰلِكَاسی طرح
    24. جَزَآءُسزا
    25. الْكٰفِرِيْنَکافر (جمع)
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور ان کو جہاں پاؤ قتل کردو اور جہاں سے انہوں نے تم کو نکالا ہے (یعنی مکے سے) وہاں سے تم بھی ان کو نکال دو۔ اور (دین سے گمراہ کرنے کا) فساد قتل وخونریزی سے کہیں بڑھ کر ہے اور جب تک وہ تم سے مسجد محترم (یعنی خانہ کعبہ) کے پاس نہ لڑیں تم بھی وہاں ان سے نہ لڑنا۔ ہاں اگر وہ تم سے لڑیں تو تم ان کو قتل کرڈالو۔ کافروں کی یہی سزا ہے