تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 2. Al-Baqara · Ayah 59

  1. فَبَدَّلَ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا قَوْلًا غَیْرَ الَّذِیْ قِیْلَ لَهُمْ فَاَنْزَلْنَا عَلَى الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا رِجْزًا مِّنَ السَّمَآءِ بِمَا كَانُوْا یَفْسُقُوْنَ۠ع﴿59﴾

    1. فَبَدَّلَپھر بدل ڈالا
    2. الَّذِیْنَجن لوگوں نے
    3. ظَلَمُوْاظلم کیا
    4. قَوْلًابات
    5. غَيْرَ الَّذِیْدوسری وہ جو کہ
    6. قِیْلَ لَهُمْکہی گئی انہیں
    7. فَاَنْزَلْنَاپھر ہم نے اتارا
    8. عَلَىپر
    9. الَّذِیْنَ ظَلَمُوْاجن لوگوں نے ظلم کیا
    10. رِجْزًاعذاب
    11. مِنَ السَّمَآءِآسمان سے
    12. بِمَاکیونکہ
    13. کَانُوْا يَفْسُقُوْنَوہ نافرمانی کرتے تھے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
تو جو ظالم تھے، انہوں نے اس لفظ کو، جس کا ان کو حکم دیا تھا، بدل کر اس کی جگہ اور لفظ کہنا شروع کیا، پس ہم نے (ان) ظالموں پر آسمان سے عذاب نازل کیا، کیونکہ نافرمانیاں کئے جاتے تھے