تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 20. Taa-Haa · Ayah 130
فَاصْبِرْ عَلٰى مَا یَقُوْلُوْنَ وَ سَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوْعِ الشَّمْسِ وَ قَبْلَ غُرُوْبِهَا١ۚ وَ مِنْ اٰنَآئِ الَّیْلِ فَسَبِّحْ وَ اَطْرَافَ النَّهَارِ لَعَلَّكَ تَرْضٰى﴿130﴾
- فَاصْبِرْپس صبر کریں
- عَلٰيپر
- مَا يَقُوْلُوْنَجو وہ کہتے ہیں
- وَسَبِّحْاور تسبیح کریں
- بِحَمْدِتعریف کے ساتھ
- رَبِّكَاپنا رب
- قَبْلَپہلے
- طُلُوْعِ الشَّمْسِطلوعِ آفتاب
- وَقَبْلَاور پہلے
- غُرُوْبِهَااس کے غروب
- وَمِنْاور کچھ
- اٰنَآئِ الَّيْلِرات کی گھڑیاں
- فَسَبِّحْپس تسبیح کریں
- وَاَطْرَافَاور کنارے
- النَّهَارِدن
- لَعَلَّكَتاکہ تم
- تَرْضٰىخوش ہوجاؤ
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
پس جو کچھ یہ بکواس کرتے ہیں اس پر صبر کرو۔ اور سورج کے نکلنے سے پہلے اور اس کے غروب ہونے سے پہلے اپنے پروردگار کی تسبیح وتحمید کیا کرو۔ اور رات کی ساعات (اولین) میں بھی اس کی تسبیح کیا کرو اور دن کی اطراف (یعنی دوپہر کے قریب ظہر کے وقت بھی) تاکہ تم خوش ہوجاؤ