تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 22. Al-Hajj · Ayah 17

  1. اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ الَّذِیْنَ هَادُوْا وَ الصّٰبِئِیْنَ وَ النَّصٰرٰى وَ الْمَجُوْسَ وَ الَّذِیْنَ اَشْرَكُوْۤا١ۖۗ اِنَّ اللّٰهَ یَفْصِلُ بَیْنَهُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدٌ﴿17﴾

    1. اِنَّبیشک
    2. الَّذِيْنَ اٰمَنُوْاجو لوگ ایمان لائے
    3. وَالَّذِيْنَاور جو
    4. هَادُوْایہودی ہوئے
    5. وَاور
    6. الصّٰبِئِيْنَصابی (ستارہ پرست)
    7. وَالنَّصٰرٰياور نصاریٰ (مسیحی)
    8. وَالْمَجُوْسَاور آتش پرست
    9. وَالَّذِيْنَ اَشْرَكُوْٓااور وہ جنہوں نے شرک کیا (مشرک)
    10. اِنَّبیشک
    11. اللّٰهَاللہ
    12. يَفْصِلُفیصلہ کردے گا
    13. بَيْنَهُمْان کے درمیان
    14. يَوْمَ الْقِيٰمَةِروز قیامت
    15. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
    16. عَلٰيپر
    17. كُلِّ شَيْءٍہر شے
    18. شَهِيْدٌمطلع
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
جو لوگ مومن (یعنی مسلمان) ہیں اور جو یہودی ہیں اور ستارہ پرست اور عیسائی اور مجوسی اور مشرک۔ خدا ان (سب) میں قیامت کے دن فیصلہ کردے گا۔ بےشک خدا ہر چیز سے باخبر ہے
Tafseer · Tafseer Ibn-e-Kaseer
مختلف مذہبوں کا فیصلہ روز قیامت ہوگا صابئین کا بیان مع اختلاف سورة بقرہ کی تفسیر میں گزر چکا ہے یہاں فرماتا ہے کہ ان مختلف مذہب والوں کا فیصلہ قیامت کے دن صاف ہوجائے گا۔ اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو جنت دے گا اور کفار کو جہنم واصل کرے گا۔ سب کے اقوال و افعال ظاہر وباطن اللہ پر عیاں ہیں