تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 22. Al-Hajj · Ayah 40

  1. اِ۟لَّذِیْنَ اُخْرِجُوْا مِنْ دِیَارِهِمْ بِغَیْرِ حَقٍّ اِلَّاۤ اَنْ یَّقُوْلُوْا رَبُّنَا اللّٰهُ١ؕ وَ لَوْ لَا دَفْعُ اللّٰهِ النَّاسَ بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ لَّهُدِّمَتْ صَوَامِعُ وَ بِیَعٌ وَّ صَلَوٰتٌ وَّ مَسٰجِدُ یُذْكَرُ فِیْهَا اسْمُ اللّٰهِ كَثِیْرًا١ؕ وَ لَیَنْصُرَنَّ اللّٰهُ مَنْ یَّنْصُرُهٗ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَقَوِیٌّ عَزِیْزٌ﴿40﴾

    1. الَّذِيْنَجو لوگ
    2. اُخْرِجُوْانکالے گئے
    3. مِنْسے
    4. دِيَارِهِمْاپنے گھر (جمع) شہروں
    5. بِغَيْرِ حَقٍّناحق
    6. اِلَّآمگر (صرف)
    7. اَنْیہ کہ
    8. يَّقُوْلُوْاوہ کہتے ہیں
    9. رَبُّنَا اللّٰهُہمارا رب اللہ
    10. وَلَوْاور اگر
    11. لَا دَفْعُدفع نہ کرتا
    12. اللّٰهِاللہ
    13. النَّاسَلوگ
    14. بَعْضَهُمْان کے بعض (ایک کو)
    15. بِبَعْضٍبعض سے (دوسرے)
    16. لَّهُدِّمَتْتو ڈھا دئیے جاتے
    17. صَوَامِعُصومعے
    18. وَبِيَعٌاور گرجے
    19. وَّصَلَوٰتٌاور عبادت خانے
    20. وَّمَسٰجِدُاور مسجدیں
    21. يُذْكَرُذکر کیا جاتا (لیا جاتا ہے)
    22. فِيْهَاان میں
    23. اسْمُ اللّٰهِاللہ کا نام
    24. كَثِيْرًابہت۔ بکثرت
    25. وَلَيَنْصُرَنَّاور البتہ ضرور مدد کرے گا
    26. اللّٰهُاللہ
    27. مَنْجو
    28. يَّنْصُرُهٗاس کی مدد کرتا ہے
    29. اِنَّبیشک
    30. اللّٰهَاللہ
    31. لَقَوِيٌّطاقت والا (توانا)
    32. عَزِيْزٌغالب
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
یہ وہ لوگ ہیں کہ اپنے گھروں سے ناحق نکال دیئے گئے (انہوں نے کچھ قصور نہیں کیا) ہاں یہ کہتے ہیں کہ ہمارا پروردگار خدا ہے۔ اور اگر خدا لوگوں کو ایک دوسرے سے نہ ہٹاتا رہتا تو (راہبوں کے) صومعے اور (عیسائیوں کے) گرجے اور (یہودیوں کے) عبادت خانے اور (مسلمانوں کی) مسجدیں جن میں خدا کا بہت سا ذکر کیا جاتا ہے ویران ہوچکی ہوتیں۔ اور جو شخص خدا کی مدد کرتا ہے خدا اس کی ضرور مدد کرتا ہے۔ بےشک خدا توانا اور غالب ہے