تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 22. Al-Hajj · Ayah 78
وَ جَاهِدُوْا فِی اللّٰهِ حَقَّ جِهَادِهٖ١ؕ هُوَ اجْتَبٰىكُمْ وَ مَا جَعَلَ عَلَیْكُمْ فِی الدِّیْنِ مِنْ حَرَجٍ١ؕ مِلَّةَ اَبِیْكُمْ اِبْرٰهِیْمَ١ؕ هُوَ سَمّٰىكُمُ الْمُسْلِمِیْنَ١ۙ۬ مِنْ قَبْلُ وَ فِیْ هٰذَا لِیَكُوْنَ الرَّسُوْلُ شَهِیْدًا عَلَیْكُمْ وَ تَكُوْنُوْا شُهَدَآءَ عَلَى النَّاسِ١ۖۚ فَاَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ وَ اعْتَصِمُوْا بِاللّٰهِ١ؕ هُوَ مَوْلٰىكُمْ١ۚ فَنِعْمَ الْمَوْلٰى وَ نِعْمَ النَّصِیْرُ۠ع﴿78﴾
- وَجَاهِدُوْااور کوشش کرو
- فِي اللّٰهِاللہ میں
- حَقَّحق
- جِهَادِهٖاس کی کوشش کرنا
- هُوَوہ۔ اس
- اجْتَبٰىكُمْاس نے تمہیں چنا
- وَمَااور نہ
- جَعَلَڈالی
- عَلَيْكُمْتم پر
- فِي الدِّيْنِدین میں
- مِنْ حَرَجٍکوئی تنگی
- مِلَّةَدین
- اَبِيْكُمْتمہارے باپ
- اِبْرٰهِيْمَابراہیم
- هُوَوہ۔ اس
- سَمّٰىكُمُتمہارا نام کیا
- الْمُسْلِمِيْنَمسلم (جمع)
- مِنْ قَبْلُاس سے قبل
- وَفِيْ ھٰذَااور اس میں
- لِيَكُوْنَتاکہ ہو
- الرَّسُوْلُرسول
- شَهِيْدًاتمہارا گواہ۔ نگران
- عَلَيْكُمْتم پر
- وَتَكُوْنُوْااور تم ہو
- شُهَدَآءَگواہ۔ نگران
- عَلَي النَّاسِلوگوں پر
- فَاَقِيْمُواپس قائم کرو
- الصَّلٰوةَنماز
- وَاٰتُوااور ادا کرو
- الزَّكٰوةَزکوۃ
- وَاعْتَصِمُوْااور مضبوطی سے تھام لو
- بِاللّٰهِاللہ کو
- هُوَوہ
- مَوْلٰىكُمْتمہارا مولی (کارساز)
- فَنِعْمَسو اچھا ہے
- الْمَوْلٰىمولی
- وَنِعْمَاور اچھا ہے
- النَّصِيْرُمددگار
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور خدا (کی راہ) میں جہاد کرو جیسا جہاد کرنے کا حق ہے۔ اس نے تم کو برگزیدہ کیا ہے اور تم پر دین کی (کسی بات) میں تنگی نہیں کی۔ (اور تمہارے لئے) تمہارے باپ ابراہیم کا دین (پسند کیا) اُسی نے پہلے (یعنی پہلی کتابوں میں) تمہارا نام مسلمان رکھا تھا اور اس کتاب میں بھی (وہی نام رکھا ہے تو جہاد کرو) تاکہ پیغمبر تمہارے بارے میں شاہد ہوں۔ اور تم لوگوں کے مقابلے میں شاہد اور نماز پڑھو اور زکوٰة دو اور خدا کے دین کی (رسی کو) پکڑے رہو۔ وہی تمہارا دوست ہے۔ اور خوب دوست اور خوب مددگار ہے